کیا برہنہ فلمیں اور تصویریں دیکھنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: برہنہ فلمیں اور تصویریں دیکھنے سے اگر منی خارج ہو جائے تو روزہ  باطل ہو جاتا ہے۔ اور روزے کی قضا اور کفارہ بھی واجب ہے ۔

کیا برہنہ فلمیں اور تصویریں دیکھنے سے روزہ  باطل ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا  برہنہ فلمیں اور تصویریں دیکھنے سے روزہ  باطل ہو جاتا ہے؟
اس سوال کے جواب سے پہلے ہم ایک حدیث کو ذکر کرتے ہیں تاکہ پہلے ہمارے سامنے روزے کا اصل مقصد حاصل ہو ۔
امام رضا (علیہ السلام) سے روایت ہے کہ جب آپ سے سوال ہوا مولا روزے کے بارے میں بتائیے تو آپ نے ارشاد فرمایا:
1۔ تاکہ مسلمان بھوک اور پیاس کو درک کرسکیں اور پھر اس سے آخرت کی بھوک اور پیاس کو سمجھیں ۔
2۔ تاکہ انسان خدا وند متعال کے سامنے خشوع اور خضوع کا اظہار کر سکے ۔
3۔ تاکہ انسان  اپنی شھوت کو قابو کر سکے ۔
4۔ تاکہ انسان صبر کرنے والوں میں سے بن جائے اور آخرت میں اسکی جزاء حاصل کرے۔
5۔تاکہ انسان سمجھ سکے کہ فقیری اور غریبی کیا ہے  اور پھر جو غریبوں کے حق کو ادا کرے ۔(۱)

اب آتے ہیں اپنے سوال کی طرف :
تمام مراجع عظام کا فتوی ہے کہ برہنہ فیلم اور تصاویر کا دیکھنا ،چاہے جو بھی نیت ہو،حرام ہے (۲)
اگر کوئی ایسی فیلم یا تصویر دیکھتا ہے کہ جس سے منی خارج ہو جاتی ہے تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے اور اسی طرح اس پر اس روزے کی قضا اور کفارہ بھی واجب ہے اور یہ انسان گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا ہے ۔(۳)
البتہ ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ روزے کے مبطلات میں سے ایک استمناء ہے۔ یہ اگر آپ لوگوں کے لیے واضح ہو جائے تو اس طرح کے سوالات خود بخود واضح ہو جائیں گے ۔
استمناء کی تعریف:انسان اپنے آپ سے کوئی ایسا کام کرے کہ جس سے منی خارج ہو جائے اسے استمناء کہتے ہیں اور یہ کام دین اسلام میں حرام ہے ،مثال کے طور پر : کبھی یہ ہاتھ کے استعمال سے ،کبھی نامحرم سے گفتگو کرنے سے،کبھی عشق و عاشقی کی آواز سننے سے ،کبھی فکر میں کسی نا محرم سے زنا کا سوچنے سے ،اور کبھی ننگی فیلم اور تصویر دیکھنے سے،یہ وہ کام ہیں جن سے انسان استمناء کا مرتکب ہوتا ہے ۔(۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالے جات
(۱)وسائل الشیعه،ج ۷، ص ۴۔
(۲)آیة‏الله خامنه‏ اى، اجوبة الاستفتاءات، س ۱۲۰۳ آیةالله صافى، جامع‏ الاحکام، ج ۲، س ۱۳۲۹ آیة‏الله نورى، استفتاءات، ج ۲، س ۵۵۴ آیةالله سیستانى Sistani.org ) ،فیلم )، س ۳ دفتر آیةالله وحید، آیة‏الله بهجت، امام، آیة‏الله فاضل لنکرانی، آیة ‏الله مکارم شیرازی. آیة ‏الله تبریزى، صراط النجاة، ج 5، س ۱۱۲۹ و ج ۱، س ۸۹۴ و ۸۹۵)و (توضیح المسائل (المحشى للإمام الخمینی)، ج‏۲، ص: ۹۷۴. س۱۲۰۰۔
(۳)توضیح المسائل (المحشى للإمام الخمینی)، ج‏۱، ص: ۷۹۹-۸۹۷۔
(۴). مجمع الرسائل محشی(همراه حاشیه)، صاحب جواهر الکلام(ره)، ج ۱، ص ۴۴۷، مسئله ۱۴۱۱؛ مناسک محشی، شیخ مرتضی انصاری(ره)، ص۳۴؛ مناسک محشی، امام خمینی(ره)، ص ۱۶۳، ص ۳۳۴، سۆال ۱۵۴۴.
   

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25