پہلی مؤمنہ

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ : پہلی مؤمنہ کون تھیں شیعہ سنی کتب میں ایک نظر۔

پہلی مؤمنہ

حضرت خدیجه (سلام علیھا ) وہ پہلی خاتون ہیں کہ جو خدا اور اس کے پیامبر پر ایمان لائیں اور"والسابقون السابقون " کا  ایک واضح مصداق بنیں۔[1]
اور اسی طرح دین کو پھیلانے میں ان کا بہت بڑا کردار رہا ہے اور اس دور میں آپ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اور حضرت علی (علیہ السلام) کے ساتھ عبادت الہی بجا لاتی تھیں۔[2]
اکثر روایات سے یہ بات واضح ہے کہ کسی ایک نے بھی اختلاف نہیں کیا اور سب نے یہی کہا ہے کہ پہلی خاتون جو خدا اور پیامبر پر ایمان لائیں وہ حضرت خدیجہ تھیں لیکن اگر اختلاف ہو اہے تو وہ پہلے مرد کے بارے میں ہے، بعض افراد نے بغض علیؑ کی وجہ سے یہ کہا ہے کہ پہلے ایمان لانے والے ابوبکر یا زید تھے۔ ابن ابی الحدید نے ابوبکر کے پہلے ایمان لانے کو رد کیا ہے اور واضح طور پر یہ لکھ دیا ہے پہلے ایمان لانے والے علی بن ابی طالب (علیہ السلام) تھے  ۔[3]
مولائے کائنات امیر المؤمنین علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: ...و لقد سمعت رنّة الشّيطان حين نزل الوحي عليه صلّى اللّه عليه و آله و سلّم، فقلت:يا رسول اللّه ما هذه الرّنة؟ فقال: هذا الشّيطان قد أيس من عبادته، إنّك تسمع ما أسمع، و ترى ما أرى، إلّا أنّك لست بنبيّ ...۔جس وقت پیغمبرؐ پر وحی نازل ہوئی، میں نے شیطان کے گریہ کرنے کی آواز سنی تو میں نے رسول اللہ سے پوچھا کہ یہ گریہ کیسا؟ تو نبیؐ نے فرمایا: یہ شیطان ہے اور وہ اپنی پرستش سے مایوس ہو گیا ہے، اے علی! جو میں سن رہا ہوں وہ تم سن رہے ہو اور جو میں دیکھ رہا ہوں وہ تم دیکھ رہے ہو سوائے اس کے کہ تم نبی نہیں ہو۔[4]

امام صادق (علیہ السلام) اپنے اجداد سے سلسلہوار نقل کرتے ہیں کہ ابن عباس نے کہا: أوّل من آمن برسول اللّه صلى اللّه عليه و سلم عليّ و من النساء خديجة .[5]
ابن عباس کہتے ہیں کہ مردوں میں سب سے پہلے جو ایمان لائے، وہ علیؑ تھے اور خواتین میں سے خدیجہ تھیں ۔
اسی طرح ایک اور جگہ بھی نقل ہوا ہے : أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِرَسُولِ اللَّهِ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ) مِنَ الرِّجَالِ عَلِيٌّ، وَ مِنَ النِّسَاءِ خَدِيجَةُ (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا)۔[6]
مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے علی اور خواتین میں سب سے پہلی خدیجہ تھیں ۔
بعض روایات میں یوں بیان ہوا ہے کہ :جب پہلی وحی نازل ہوئی تو پیامبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام) کے  ساتھ نماز پڑھی اور جب گھر گئے تو حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیھا) کو بتایا تو انہوں نے وضو کیا اور  نماز عصر ان کے ساتھ پڑھی ۔[7]
پیامبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے  فاطمه (سلام اللہ علیھا) سے فرمایا : إِنَّ عَلِيّاً أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ (عَزَّ وَ جَلَّ) وَ رَسُولِهِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، هُوَ وَ خَدِيجَةُ أُمِّكَ...۔[8]،علی (علیہ السلام) وہ ہیں جو سب سے پہلے خد اپر ایمان لائے اور تمہاری ماں خدیجہ۔
ابن عباس پیامبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے نقل کرتے ہیں کہ : صَلَّتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَيَّ وَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ سَبْعَ سِنِينَ قَالُوا وَ لِمَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَمْ يَكُنْ مَعِي مِنَ الرِّجَالِ غَيْرُهُ۔ملائکہ نے مجھ پر اور علی پر سات سال تک صلوات بھیجی، پوچھا گیا کہ ایسا کیوں؟ پیغمبرؐ نے فرمایا اس وقت میرے پاس مردوں میں سے کوئی نہیں تھا سوائے علی کے۔[9]
پیامبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )اور امیر المؤمنین علی بن ابی طالب (علیہ السلام)اور حضرت خدیجہ (علیھا السلام)  اس وقت نماز پڑھتے تھے جب دوسرے لوگ اسلام ہی نہیں لائے تھے ۔[10]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالے جات 
[1] (تفسیر قمی،1404: 2/411)
[2] (عیاشی،1380ق: 2/253؛کلینی، 1407ق:1/250؛صدوق،1395ق: 2/344،مفید،1413ق:274).
[3] (ابن ابی الحدید ،1404ق: 4/116-122).
[4] (خوئی 1358ش:12/19)
[5] ( ابن عقده ،1424ق:،21. )
[6] (کراجکی1410ق:1/256؛ طوسی،1414ق: 259 )
[7] (مسعودی،1426ق: 116؛فتال نیشاپوری،1375ش: 1/52).
[8] (امالی ص 607)
[9] (مفید 1413ق:257)
[10] (ابن حیون 1409ق :1/ 452.مقید الارشاد1/30. صدوق ،1395ق:1/328؛ مفید ،الفصول المختاره ، ص 274.) 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53