یوم قدس ؟!

Sun, 04/16/2017 - 11:16

مضمون نگار: سید محمد عباس شارب

خلاصہ: اس مصمون میں عالمی یوم قدس کی تاریخ اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔

یوم قدس ؟!

قدس، مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور عظیم حرم، در حقیقت فلسطین کے لاکھوں بے گھر مسلمانوں کا وطن  ہے کہ جسے عالمی استعماری طاقتوں نے صہیونیوں کے توسط سے ۱۹۴۸ء میں اس کے باشندوں کے اختیار سے چھین کر، وہاں پر موجودہ غاصب و ظالم قدرت کے ہاتھوں میں سونپ دیا۔

اس سازش کو اپنے ابتدائی دور میں ہی فلسطینی مسلمانوں اور دنیا کے  آزادی پسند، زندہ دل مسلمان اور دیگر افراد کی مخالفت اور مقاومت کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطینی مسلمان اور دنیا کے منصف اور آزادی پسند انسانوں اور مسلمانوں نے اس سازش کے خلاف مسلسل، سیاسی، فوجی اور مقامتی جہاد کی شکل میں اپنے چہروں کو پہچنوایا۔ یہ سلسلہ آج بھی سلسلہ جاری و ساری ہے۔

یوم قدس، رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے کہ جس روز اسرائیل کے صہیونی نظام اور سرزمین فلسطین کے غصب ہونے کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے ہوتے ہیں؛

اسلامی انقلاب، ایران کی کامیابی کے کچھ مہینوں کے بعد، پہلی فرصت میں، قدس کے متعلق، عالمی توجہ کا مظاہرہ کرنے اور اس سرزمین کو ظالم و غاصب صہیونی قبضہ سے آزاد کروانے کی غرض سے، ۱۳رمضان المبارک ۱۳۹۹ ھ ق (۱۹۷۹ء) کو امام خمینی ؒ کے ملت فلسطین کی حمایت میں جاری شدہ پیغام کے ساتھ، رمضان المبارک کا آخری جمعہ،’’یوم قدس‘‘ کے نام سے موسوم ہوا۔(۱)

وہ تاریخی اور فیصلہ کن پیغام آپ کے پیش نظر ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نے سالہائے دراز کے دوران، مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے خطرے سے آگاہ کیا کہ جس نے آج کل فلسطینی مرد اور خواتین پر اپنے حملے کو شدید کر دیا ہے اور خاص طور پر جنوب لبنان میں فلسطینی مجاہدوں کو نابود کرنے کی غرض سے ان کے گھروں اور کاشانوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔

میں تمام مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں سے تقاضا کرتا ہوں کہ وہ اس غاصب اور اسکے حامیوں کے دست قدرت کو مہار کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ آئیں،  اور تمام مسلمانوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو، جو کہ ایام قدر ہیں اور ممکن ہے کہ فلسطین کی عوام کی تقدیر کے لئے بھی فیصلہ کن ثابت ہو، یوم قدس کے عنوان سے انتخاب کریں اور  مسلمانوں کے درمیان بین الاقوامی قربت کے پروگرام کے توسط سے، فلسطین کے مسلمانوں کے قانونی حقوق کی حمایت کا اعلان کریں۔ خداوند متعال سے اہل کفر پر  مسلمانوں کی کامیابی کا طلبگار ہوں۔(۲)

تو آئیں، اس دن ملت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر کے اپنی بیداری اور زندہ دلی کا ثبوت دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔ http://fa.wikishia.net/) ( روز جہانی قدس کے زمرہ میں)

۲۔ صحیفه امام، ج9، ص267.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50