مسجد

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی نظر میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہے ۔مسلمان اس مقام کو واجب الاحترام جانتا ہے ۔شریعت نے بھی اسے ایک خاص مقام بخشا ہے لہذا اسکے لئے اہم اور مخصوص احکام معین کئے ہیں۔

مسجد عربی زبان میں سجدہ کرنے کی جگہ کو کہا جاتا ہے لیکن عرف عام میں یہ لفظ اس مکان اور جگہ کے لئے  استعمال ہوتا ہے جو خدا کی عبادت اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے لئے بنائی گئی ہو، گویا ’’مسجد‘‘ کا لفظ مخصوص ہو گیا ہے اس خاص چہاردیواری اور عمارت سے جو نماز اور عبادت کے لئے بنی ہو لیکن اگر رسول اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی تمام زمینوں پر مسجد لفط کا اطلاق ہوتا ہے  چونکہ دنیا کی پوری زمین، مسلمان انسان کے لئے سجدہ کرنے کی جگہ بن سکتی ہے(۱)۔

تمام ادیان  کے پیروکار صرف اس مقام پر اپنی عبادت کو انجام دیتے ہیں جو انھوں نے عبادت کے لئے مخصوص  کیا ہو لیکن  اسلام کی نظر میں تمام زمینیں پاک ہیں اور مسلمانوں کے لئے محل سجدہ قرار پا سکتی ہیں اور یہ امتیاز صرف امت اسلامی کوحاصل ہے۔

رسول اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جناب ابوذر سے مسجدالحرام اور مسجد اقصیٰ کی فضیلت کو بیان کرنے کے بعد فرمایا: «حَیْثُما أَدْرکتک الصّلاة فصلِّ وَالأرض لَکَ مَسْجد»جہاں کہیں بھی نماز کا وقت داخل ہوجائے، وہیں پر نماز پڑھ لوچونکہ زمین تمہارے لئے مسجد ہے(۲)۔

لفظ مسجد، قرآن مجید میں ۲۸ دفعہ آیا ہے اور اکثر مواقع پرمسجد الحرام کی طرف اشارہ کے لئے استعمال ہوا ہے، مسجد الحرام وہی مقام ہے جو خانۂ کعبہ کے اردگرد ہے اور مسلمانوں کے لئے محل سجدہ رہا ہے۔

آغاز اسلام کے زمانہ میں مسجد ،عبادت کے علاوہ حکومت کی کارکردگی کے لئے بھی استعمال ہوتی تھی اور پھر اس کے بعد مدرسہ کے طور پر بھی  اس سے استفادہ کیا گیا۔ رفتہ رفتہ جب دارالحکومت اور مدرسے وجود میں آئے اس وقت سے مسجد، عبادت سے مخصوص ہوگئی۔

یوں تو روی زمین پر عبادت کے لئے بنائی جانے والی پہلی جگہ، خانہ کعبہ ہے لیکن مسجد کے عنوان  سے پہلی عمارت جو بنائی اور مخصوص کی گئی، وہ مسجد قبا ہے جو رسول اسلام (ص)کی ہجرت کے بعد مدینہ میں داخل ہونے کے وقت بلا فاصلہ تیار کی گئی۔

مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی نظر میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہے ۔مسلمان اس مقام کو واجب الاحترام جانتا ہے ۔شریعت نے بھی اسے ایک خاص مقام بخشا ہے لہذا اسکے لئے اہم اور مخصوص احکام معین کئے ہیں۔ہم سب کو مسجد کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے اسکے حق کو ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے  اور جہاں پر مسجد کی ضرورت محسوس ہو یا کوئی مسجد بری حالت میں ہو تو اس کی تعمیر کے لئے کوشش کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
۱۔ الحج و العمرة فی الکتاب و السنه، ص۶۱۔
۲۔ الحج و العمرة فی الکتاب و السنه، ص۶۱۔
ماخذ: http://wikifeqh.ir/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40