عالمی یوم امن

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: ۲۱ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم امن کا عنوان دیا گیا، پوری دنیا میں اس دن، امن، عدم جنگ اور عدم تشدد کے نفاذ کے لئے گفتگو ہوتی ہے۔

عالمی یوم امن

     

عالمی یوم امن 21 ستمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے. یہ دن، امن و صلح  سے مخصوص ہے اوراس دن خاص طور پرعدم جنگ اور تشدد کی بات ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ دن، جنگ زدہ علاقوں تک انسانی بنیادوں پر رسائی پر ایک عارضی جنگ بندی کی صورت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دن، اس عنوان سے سب سے پہلے 1982 ء میں منایا گیا تھا، اور اس وقت سے بہت سے ممالک، سیاسی گروپوں، عسکری گروپوں اور مختلف لوگوں کی طرف سے اب تک جاری ہے.

 

     افتتاح کے لئے، "امن کی گھنٹی" اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر (نیویارک سٹی)  میں بجائی جاتی ہے. اس گھنٹی کو افریقہ کے علاوہ تمام براعظموں سے بچوں کی طرف سے عطیہ سکوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اور جاپان کی اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تحفہ ہے جو "جنگ کی انسانی قیمت." کی یاد دلاتا ہے۔ گھنٹی کے کنارے پرلکھا ہے: " مطلق عالمی امن زندہ باد".

لوگ، عالمی یوم امن منانے کے لئے امن  کے سفید کبوتروں  کے نشان والا لباس پہن سکتے ہیں کہ جو امن کے سفید کبوتروں کی شکل کے تمغے ہیں، اور یہ تمغے، کینیڈا میں موجود، غیر منافع بخش انٹرپرائز کی مصنوعات ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماخذ: یہ مطالب مندرجہ ذیل لینک ہر موجود مطالب کا ترجمہ ہے:

https://fa.wikipedia.org/wiki/%D8%B1%D9%88%D8%B2_%D8%AC%D9%87%D8%A7%D9%8...

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45