جناب زینب(سلام اللہ علیھا) کی کرامت

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: جناب زینب (سلام اللہ علیہا) جس طرح بھائی سے محبت اور خدا کی عبادت کے حوالے سے معروف ہیں اسی طرح آپ کی کرامتوں کے واقعات بھی آپ کے کریمہ ہونے کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔

جناب زینب(سلام اللہ علیھا) کی کرامت

     جود و سخاوت، مدد، کرامت، عطا، اہلبیت (علیھم السلام) کے گھرانہ کا خاصہ ہے اور یہ خصوصیت اس گھرانہ کے معصومین سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس گھرانے کے غیر معصوم افراد بھی ایسے کمال کے مرتبہ پر فائز تھے جو اپنے کو عصمت کے دائرہ سے نزدیک پہونچا چکے تھے جن میں سر فہرست جناب زینب(سلام اللہ علیھا) اور جناب عباس(علیہ السلام) ہیں۔

     جناب زینب(سلام اللہ علیہا) کی کرامت کے واقعات کتابوں میں موجود ہیں، ہم یہاں پر صرف ایک واقعہ کو ذکر کررہے ہیں۔

     مرحوم محمد رحیم اسماعیل بیک، اہلبیت(علیہم السلام) سے محبت اور امام حسین(علیہ السلام) سے توسل کے لئے معروف تھے اور اس حوالے سے انھیں بہت سی ظاہری اور معنوی برکتیں حاصل ہوئیں۔

منقول ہے کہ چھ سال کی عمر میں وہ آنکھوں کے درد میں مبتلا ہوئے اور ۳ سال تک اس بیماری میں گرفتار رہے اور پھر دونوں آنکھوں سے نابینا ہوگئے۔

ماہ محرم میں انکے ماموں مرحوم حاج محمد تقی اسماعیل بیک کے گھر میں مجلس عزا تھی، گرمی کا موسم تھا اور مجلس میں شربت تقسیم ہو رہا تھا، انھوں نے اپنے ماموں سے کہا کہ انھیں بھی شربت تقسیم کرنے کی اجازت دیں۔ ان کے ماموں نے فرمایا کہ تمھارے تو آنکھ نہیں ہے، تو انھوں نے کہا کہ اس کام کے لئے کسی کو میرا مددگار بنا دیں، درخواست قبول کی اور پھر انہی کے ساتھ مل کر عزاداروں کے بیچ شربت تقسیم کیا۔

مرحوم معین الشریعہ اصطھباناتی مجلس پڑھ رہے تھے، انھوں نے جناب زینب(سلام اللہ علیہا) کے مصائب بیان کئے جس سے محمد رحیم بہت متأثر ہوئے، بہت روئے اور نڈھال ہوگئے، اسی حالت میں ایک باعظمت خاتون کو دیکھا( انکو الہام ہوا کہ وہ جناب زینب ہیں)، اس نورانی خاتون نے اپنے دست مبارک کو انکی آنکھ پر پھیر کر فرمایا: ’’اب تم ٹھیک ہوگئے ہو اور اب آنکھ کے درد میں مبتلا نہیں ہوگے‘‘ ناگاہ آنکھ کھولی تو مجلس میں موجود افراد کو دیکھا اور خوش ہوکر اپنے ماموں کی طرف دوڑے، مجلس میں موجود تمام افراد کا دل منقلب ہوگیا اور سب انکے ارد گرد اکٹھا ہوگئے پھر انکے ماموں نے انھیں دوسرے کمرہ میں بھیج دیا۔

یہ جناب زینب (سلام اللہ علیہا) سے توسل کی برکتوں میں سے ہے جو انھیں شفا ملی اور بینائی حاصل ہوئی[۱]۔

     نتیجہ: اس طرح کی داستانوں سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اہلبیت( علیہم السلام) سے متوسل رہنا چاہئے کیونکہ وہی وہ افراد ہیں جنھیں خداوند عالم نے ہماری نجات کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ

[۱] داستان ھای شگفت، شہید دستغیب، ص ۵۲۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49