قربانی کا ایک اہم پیغام

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:قربانی درحقیقت ہر مسلمان کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ اللہ تعالی کی قربت سے روکنے والی تمام چاہتوں اور تعلقات کونظر انداز کر دے

قربانی کا ایک اہم پیغام

قربانی درحقیقت ہر مسلمان کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ اللہ تعالی کی قربت سے روکنے والی تمام چاہتوں اور تعلقات کونظر انداز کر دے کیونکہ جو شخص دنیاوی افراد یا اشیاء کی محبت کا اسیر ہو وہ خداوند سے عشق ومحبت کا دعوی کیسے کرسکتا ہے؟!!!

حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالی کے فرمان کے مقابلے میں اپنے عزیز بیٹے کی محبت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس قید سے رہائی حاصل کی ااوراُس کی قربانی کیلئے قربانگاہ کی طرف قدم بڑھا کر خداوند کی خوشنودی ومرضی کو اپنے فرزند کی محبت پر ترجیح دی کیونکہ اس قربانی کا حکم اُسی خدا نے دیا تھا جو ابراہیم کا بھی خالق تھا اور اسماعیل ؑ کا بھی؛ لہذا عقل کا تقاضا یہی ہے کہ اللہ کی رضا اور اُس کی مرضی کو ہی پیش نظر رکھا جائے اور اِس بات پر مکمل بھروسہ ہو کہ اللہ تعالی کا ہر حکم ہمارے ہی فائدے، سعادت، سلامت اور رشد وترقی کیلئے ہے کیونکہ وہی تمام مخلوقات پر جامع وکامل احاطہ رکھنے والا اور مخلوقات کے نفع ونقصان کو بہتر سمجھنے والا ہے لہذا اُس کا ہر حکم ہمارے ہی فائدہ کیلئے ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64