عید قربان کے اعمال

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده: عید قربان کے اعمال

عید قربان کے اعمال

عید قربان کے اعمال

۱):غسل: عید قربان کے دن غسل کرنا سنت مؤکدہ ہے اور بعض علماء تو اس کے واجب ہونے کے قائل ہیں۔

۲):نماز عید:نماز عید دو رکعت ہے، پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعدسورہ (سورہ اعلیٰ) پڑھے اور پانچ تکبیریں کہے کہ ہر تکبیر کے بعد قنوت پڑھے، پھر چھٹی تکبیر کہہ کررکوع و سجود کرے؛ دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ (سورہ الشمس) پڑھے اور چار تکبیریں کہے ، ہر تکبیر کے بعد قنوت پڑھے اور پانچویں تکبیر کہہ کر رکوع و سجود کرے اور تشہد و سلام کے بعد تسبیح حضرت فاطمہ  پڑھے۔اور بہتر ہے کہ نماز عید کے بعد قربانی کے گوشت سے افطار کرے ۔

۳): دعائیں: نماز عید سے قبل و بعد منقولہ دعائیں پڑھنا، نیز دعائے ندبہ پڑھنا۔

۴):قربانی: قربانی کرنا سنت مؤکدہ ہے ۔

۵):تکبیرات:نماز کے بعد تکبیریں پڑھیں، وہ تکبیریں یہ ہیں: اﷲُ اَکْبَرُ، اﷲُ اَکْبَرُ، لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ، وَ اﷲُ اَکْبَرُ،، اﷲُ اَکْبَرُ، اﷲُ اَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ، اﷲُ اَکْبَرُ، عَلَی مَا ھَدَانا، اﷲُ اَکْبَرُ،  عَلَی مَا رَزَقَنا  مِنْ بَھِیمَۃِ الْاََنْعامِ وَالْحَمْدُ  لِلّٰہِ عَلَی مَا اَْلاٰنٰا ؛ یہ تکبیریں مذکورہ نمازوں کے بعد حتی الامکان بار بار پڑھنا مستحب ہیں، بلکہ نوافل کے بعد بھی پڑھے۔( زادالمعاد، ص319 :و 320 )

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67