تقلید (۱)

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

دینی  مسائل میں  پیش  آنے  والی  حیرانی  اور  پریشانی کو دور کرنے  اور  دین  کے مسائل کو جاننے  کے بھی یہی راستے ہیں۔

تقلید (۱)

تقلید (۱)

ہر دور میں انسان کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے اور اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے، راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر وہ خود اپنی مشکلوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو خود ہی اس کام کو کرتا ہے لیکن اگر صلاحیت نہیں رکھتا ہے تو پھر ایسے افراد سے ملتا ہے  کہ جو اسکی مشکل کو آسان کر سکیں۔ مثال کے طور پرانسان جب بیمار پڑتا ہے تو اپنی بیماری کو دور کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ اپنی بیماری کا علاج کیسے کرے؟تو اسکے چند ایک راستے ہیں:

ا۔یا وہ بیمار  انسان خود ڈاکٹر ہو اور Medical science کا علم رکھتا ہو تب وہ  اپنی  بیماری  کا علاج خود کر سکتا ہے۔

۲۔یا پھر وہ  خود   اس علم کا ماہر نہ  ہو لیکن اسے ان تمام دواؤں کی  جانکاری  ہو  جو  اس کی بیماری کو دور کرنے  میں  کام آسکتی ہیں،  اور پھر ان میں سے  وہ  ایسی تمام دواؤں کو  استعمال کرے  جو  اس کی بیماری کو دور کر سکے اور وہ بیمار مطمئن ہو جاسکے۔

۳۔ تیسرا  اور  آسان  راستہ  یہ  ہے کہ  وہ  بیمار شخص کسی  ڈاکٹر  کے  پاس جائے  اور اپنی  بیماری  کا  علاج کروائے۔

اب  ہم ان تینوں راستوں پر غور کریں تو یہ واضح ہوگا کہ  پہلا راستہ سب کیلئے میسر نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے پڑھائی کی مشقت اور خرچے کو برداشت کرنا  پڑتا  ہے جو  کہ ہر کسی کے لئے آسان نہیں ہے۔

دوسرا راستہ تھوڑا  آسان تو ہے لیکن اس کے لئے بھی انسان کو تھوڑا  پڑھا لکھا ہونا چاہئے تا کہ وہ کسی بیماری سے مخصوص کچھ دواؤں  کی جانکاری رکھے اور یہ بھی معلوم کر سکے کہ اس بیماری سے مخصوص مختلف دواؤں میں سے کون سی  دوائیں  Side effect رکھتی ہیں۔ یہ راستہ بھی  سب  کے لئے آسان نہیں ہے۔ اب بچتا ہے تیسرا راستہ اور  قابل اطمینان راستہ وہ یہ کہ کسی ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنی بیماری کا علاج کروائے۔

دینی  مسائل میں  پیش  آنے  والی  حیرانی  اور  پریشانی کو دور کرنے  اور  دین  کے مسائل کو جاننے  کے بھی یہی راستے ہیں۔

جب انسان  کے لئے فروع دین  کا کوئی مسئلہ پیش آے  اور وہ اسے نہ جانتا ہو تو اس مسئلے  کا  جواب  حاصل کرنے  کے  لئے  اسکے پاس تین راستے  ہیں۔

جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags: 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33