دین و زندگی

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

             ایک انسان کی شخصیت کی بنیادی چیزیں ، غور و فکر، کردار و عمل اور روح کی طہارت ہے۔ اگر یہ تینوں  چیزیں صحیح  راستے پر ہوں تو انسان ترقی کے مراحل کو طے کرتا ہوا کمال کی منزل پر پہونچ سکتا ہے۔

اسلام  ہی  وہ  واحد دین ہے جس نے ان تینوں بنیادی چیزوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس کے لئے خوبصورت پروگرام پیش کیا ہے۔

دین و زندگی

دین و زندگی

ایک انسان کی شخصیت کی بنیادی چیزیں ، غور و فکر، کردار و عمل اور روح کی طہارت ہے۔ اگر یہ تینوں  چیزیں صحیح  راستے پر ہوں تو انسان ترقی کے مراحل کو طے کرتا ہوا کمال کی منزل پر پہونچ سکتا ہے۔

انسان کی حقیقی شخصیت اس وقت سامنے آتی ہیں جب اس کے افکار، کردار اور صفات و کمالات روحی، ایک دوسرے کے قریب ہوں۔

اسلام  ہی  وہ  واحد دین ہے جس نے ان تینوں بنیادی چیزوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس کے لئے خوبصورت پروگرام پیش کیا ہے۔

انسان کی مناسب شخصیت کے لئے ضروری ہے کہ بدن کے تمام حصے متناسب ہوں اور اپنی اپنی جگہ پر ہر حصہ اپنے کام کو چھی طرح سے انجام دے رہا ہو۔ اگر انسان کے بدن کے کچھ حصے بڑے اور کچھ چھوٹے ہو جائیں  تو انسان بے ڈھب نظر آے گا  اور اس کی صورت انسان سے کم، کسی کارٹون سے زیادہ مشابہ ہوگی۔

کارٹون کو  کارٹون اسی لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے اندر کوئی چیز اپنی جگہ پر صحیح  طرح سے نہیں ہوتی ہے۔

واضح سی بات ہے کہ نہ صرف اخلاق، انسان کو کامیابی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے اور نہ تنہا عقیدہ اور عمل  بلکہ انسان  کامیابی کی منزل تک اس وقت  پہنچے گا  جب یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ اسکی زندگی میں مناسب انداز میں اپنا کردار  ادا کریں اور ایک دوسرے  کے ساتھ رہیں۔

اسی لئے اسلام میں علم اخلاق کا تعلق، انسانی صفات و کمالات کو سنوارنے سے ہے، فروع دین، انسان کے کردار اور عمل کو کنٹرول میں رکھنے کا ذریعہ ہے اور اصول دین، انسان کے افکار اور نظریات کو مستحکم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی توحیدی اور دینی زندگی کو صحیح طریقہ سے گذار سکے اور خود کو  مسلمان کہہ سکے۔

خدا سے دعا ہے کہ ہمیں حقیقی دین سمجھنے اور اس پر عمل کرنے  توفیق عنایت فرمائے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
19 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34