احکام دین (۲)

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:احکام دین، انسان کی عملی بندگی اور اسلامی زندگی بسر کرنے کی نشانی ہے۔

احکام دین (۲)

احکام دین (۲)

احکام دین، انسان کی عملی بندگی اور اسلامی زندگی بسر کرنے کی نشانی ہے۔ دینی احکام، عمل صالح (نیک اعمال) کی چہار دیواری کو معین اور بیان کرتے ہیں کہ جو قرآن مجید کی ۴۰۰ سے زیادہ آیتوں میں بیان ہوئے ہیں۔

انسانی زندگی کے مختلف حصوں سے مربوط( جوڑے ہوئے) احکام اور خاص طور پر روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے شرعی حکم کو جاننا اور سیکھنا ہر مومن کا دینی فریضہ ہے اور اس کے سیکھنے میں کوتاہی کرنا، عذاب کا سبب بنتا ہے۔

ہاں اگر کوئی شخص ایسے ماحول اور مقام پر ہو کہ جہاں احکام دین کو سیکھنے کا کوئی راستہ ہی موجود نہ ہو تو ایسا شخص، خدا کے نزدیک مجبور  و معذور ہے لیکن  اس دور میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پر آسانی سے رابطہ برقرار  کیا جا سکتا ہے اور دینی مسائل کو آسانی سے معلوم  کیا جا سکتا ہے۔

تمام مراجع کرام (وہ علماء حضرات کہ جن کی تقلید ہوتی ہے) نے دین کے احکام کو معلوم کرنے اور سیکھنے کو واجب جانا ہے اور اس کام میں کوتاہی کرنے کو ناجائز قرار دیا ہے۔

لہذا ضروری ہے کہ ہم آج ہی سے احکام دین کو سیکھنے کے لئے تیار ہو جائیں اور  اس کے لئے کوشش شروع کر دیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34