چکیده:ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے دین کے قوانین کو صحیح سے سیکھں۔
احکام دین (۳)
ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے دین کے قوانین کو صحیح سے سیکھں۔ جب ہم احکام دین کی چاشنی سے آ گاہ ہو جائیں گے تب دین کے احکام کی پابندی ہمارے لئے آسان ہو جائے گی۔ شاید ہمارا یہ خیال ہو کہ دین کے احکام تو انسان کو سختی اور پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں کیونکہ وہ بہت سخت ہیں، تو یہ خیال بے جا ہے بلکہ اس کے بر خلاف ، دین کے احکام انتہائی آسان ہیں۔ اور ان احکام کو نافذ کرنے کے لئے خداوند عالم نے انسان کے ہر پہلو کو مد نظر رکھا ہے۔
آپ کو متوجہ کرنے کے لئے چند ایک احکام کی طرف بطور مثال اشارہ کرتے ہیں:
۱۔ احکام شرعی، انسان کی طاقت اور صلاحیت کے اعتبار سے بیان ہوئے ہیں۔
۲۔ بیمار، مریض اور مضطر شخص کے لئے نماز ،روزہ وغیرہ کے مسائل کا آسان ہو جانا۔
۳۔ سفر کی حالت میں نماز کا قصر( رکعتوں کا کم) ہو جانا۔
۴۔ خواتین کے لئے ہر مہینے میں کچھ دن نماز معاف ہوجانا۔
۵۔ جب تک کسی چیز کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو جائے تب تک اس چیز کو نجس شمار نہ کرنا۔
ان مثالوں کے علاوہ بہت سے حکم شرعی ایسے ہیں کہ جو بندوں کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ، پیش کئے گئے ہیں۔ صرف دیر اس بات کی ہے کہ ہم ان کو سیکھیں اور پھر اپنی عملی زندگی کو آسانی سے بسر کریں۔
Add new comment