احکام دین (۴)

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

کچھ لوگ دین کے احکام کو سیکھنے میں کم توجہ دیتے ہیں اور

کم علمی اور ناجانکاری کی بنا پر اپنی مرضی اور سہولت کو  مقدم کرتے ہیں

احکام دین (۴)

احکام دین (۴)

کچھ لوگ دین کے احکام کو سیکھنے میں کم توجہ دیتے ہیں اور اپنی زندگی  میں احکام کی پابندی کرنے کو، ہلکا سمجھتے ہیں اور اپنی کم علمی اور ناجانکاری کی بنا پر اپنی مرضی اور سہولت کو  مقدم کرتے ہیں، جیسے:

۱۔ ایسی جگہوں پر تیمم کرنا جہاں پر حکم شرعی کچھ اور ہی ہو۔

۲۔ عورتوں کا نامحرموں کے سامنے موزا نہ پہننا۔

۳۔ جب انسان کے لئے کچھ دیر  ہی سہی، کھڑا ہونا ممکن ہو، تب بھی تھوڑی سی بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے لگنا جبکہ بیٹھ کے نماز پڑھنے کی کچھ خاص شرطیں ہیں۔

۴۔ احکام شرعی  پر عمل کرنے میں شرمندگی کا احساس کرنا۔

۵۔ گرمی، دن کا بڑا ہونا اور دن بھر کام کرنے کو وجہ بنا کر روزے کا نا رکھنا، وغیرہ کہ ہم اپنی ناجانکاری کی وجہ سے ایسے کام کر دیتے ہیں۔

احکام شرعی کا نا جاننا اور شرعی مسائل سے نا آ گاہی، اپنے پیچھے کچھ اثرات  اور نتیجے رکھتے ہیں ، ان میں سے کچھ یہ ہیں:

۱۔ عبادتوں کا باچل اور غلط ہو جانا جیسے نماز، غسل اور وضو کہ جو اپنی تمام شرطوں کے ساتھ انجام نہ پایا ہو۔

۲۔ عقد اور نکاح کا باطل ہو جانا اور بیوی ہمیشہ کے لئے حرام ہو جانا  جیسے عدت  کے دوران یا حج یا عمرہ کے احرام  کے اندر کسی سے شادی کر لینا۔

۳۔ واجب، حرام اور مکروہ کا ایک دوسرے کی جگہ پر آجانا۔

۴۔  کمائی ہوئی دولت کا حرام ہو جانا جیسے سود، رشوت وغیرہ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36