رہبر انقلاب اسلامی کا منیٰ کے المناک سانحے پر تعزیتی پیغام

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

رہبر انقلاب اسلامی کا منیٰ کے المناک سانحے پر تعزیتی پیغام اور ایران میں تین دن عام سوگ کا اعلان

رہبر انقلاب اسلامی کا منیٰ کے المناک سانحے پر تعزیتی پیغام

                                                                                                     بسم اللہ الرحمن الرحیم
منیٰ میں آج کا افسوسناک سانحہ کہ جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے اللہ کے مہمانوں اور راہ خدا میں ہجرت کرنے والے مومنین کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اس نے عالم اسلام میں ایک عظیم غم وجود میں لایا ہے اور ان کی عید کو عزا میں بدل دیا ہے۔ ہمارے عزیز وطن میں بھی دسیوں گھرانے جو حج بجا لانے والے اپنے عزیزوں کا شدت سے انتظار کر رہے تھے اب عزا میں بیٹھ گئے ہیں۔
میں درد و غم سے بھرے دل اور مصیبت زدہ افراد کے تئیں ہمدردی کے ساتھ اس المناک سانحے کی حضرت رسول اعظم (ص) کی روح مطہر، ولی اللہ الاعظم حضرت صاحب الزمان (ارواحنا فداہ) کہ جو حقیقی صاحب عزا ہیں کی خدمت میں نیز پورے عالم اسلام کے عزاداروں اور پسماندگان کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور ان عزیز مہمانوں کے لیے خداوند غفار و رحیم کی رحمت خاص اور زخمی اور صدمہ دیدہ افراد کے لیے اس کی بارگاہ سے شفائے عاجل کی دعا کرتا ہوں اور درج ذیل نکات کا مطالبہ کرتا ہوں:
۱؛ ہماری نمائندگی کے عہدہ داران اور حج کمیٹی اپنی طاقت فرسا تلاش و کوشش کے ساتھ جانبحق ہوئے افراد کی شناخت، زخمیوں کے علاج اور انہیں واپس ملک پہنچانے میں مشغول رہیں اور لمحہ بہ لمحہ اطلاع رسانی کو جاری رکھیں اور دوسرے لوگ جو اس کام کی توانائی رکھتے ہیں ان کی مدد کریں۔
۲: دیگر ممالک کے حجاج کو بھی ہر ممکنہ امداد پہنچائی جائے اور اسلامی بھائی چارگی کا حق ادا کیا جائے۔
۳: سعودی حکومت کو چاہیے کہ اس دردناک حادثے کی بھاری ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ضروری اقدامات انجام دے۔ غلط مینجمنٹ اور ناپسندیدہ اقدامات جو اس سانحے کا سبب بنے ہیں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
۴: قرآن کریم کا یہ نورانی کلام «و من یخرج من بیته مهاجرا الی الله و رسوله ثم یدرکه الموت فقد وقع اجره علی الله» انشاء اللہ اس سانحے میں جانبحق ہونے والے افراد کے شامل حال واقع ہوگا یہ پسماندگان کے لیے بڑی تسلی ہے۔  طواف، سعی، عرفات و مشعر میں بابرکت وقت گزارنے اور مناسک حج بجا لانے کے بعد وہ بارگاہ الہی میں حاضر ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ، خدا کا خاص لطف و کرم ان کے شامل حال ہوگا۔ میں دوبارہ عزاداروں کو تسلیت پیش کرتے ہوئے ملک میں تین دن عام سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔
                                                  

والسلام علی عباد اللہ الصالحین 
 سید علی خامنہ ای
    ۲۴ ستمبر ۲۰۱۵

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59