چکیده:
آج صبح ستمبر 27, 2015 رهبر معظم نے درس خارج فقہ میں منی کے المناک حادثے کی ذمہ داری سعودی حکام پر عائد کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح ستمبر 27, 2015 فقہ کے درس خارج میں منی کے المناک حادثے کی ذمہ داری سعودی حکام پر عائد کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ سعودی حکام کو غلط، جھوٹا ،بے بنیاد اور شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے امت مسلمہ سے معذرت اور معافی مانگنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: منی کے المناک واقعہ کے بارے میں عالم اسلام کے لئے بہت سے سوالات پیدا ہوئے ہیں اور سعودی حکام کو چاہیے کہ وہ غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے عالم اسلام سے معذرت طلب کر لیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔ ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی حکام نے ناقص کارکردگی، غفلت اور کوتاہی کی بنا پر عید الاضحی کو عالم اسلام کے لئے عزا میں تبدیل کردیا۔
واضح رہے کہ منی کے مقام پر موجود عینی شاہدین کے مطابق منی کا المناک اور دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان منی پہنچے اور اس کی سکیورٹی کے لئے سڑک نمبر 204 اور 215 کو بند کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق منی میں سعودی عرب کے حکام کی نااہلی ،بدنظمی ،غفلت اور عدم توجہ کی بنا پر المناک حادثہ رونما ہوا جس میں 1500 سے زائد افراد شہید اور 2000 سے زائد زخمی اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں
---------------------------------------------------
ur.abna24.com
Add new comment