سلمان العودہ: سعودی حکام کے احتساب کا مطالبہ

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:

سعودی عالم دین سلمان العودہ نے سانحہ منی کی شفاف تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلمان العودہ: سعودی حکام کے احتساب کا مطالبہ

سعودی عالم دین سلمان العودہ نے سانحہ منی کی شفاف تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل نیٹ ورک پر جاری ہونے والے ایک ویڈیو ٹیپ میں سرکردہ سعودی عالم دین سلمان العودہ نے سانحہ منی کے حوالے سے سعودی حکومت کا احتساب کئے جانے کی ضرورت زور دیا اور کہا کہ سعودی حکام سانحہ منی کو مشیت الہی کہہ کر اپنی ذمہ داری سے دامن نہیں چھڑا سکتے۔
 انہوں سعودی عرب کے سرکاری مفتی عبدالعزیز آل شیخ کے اس بیان کو آڑے ہاتھ لیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت سانحہ منی کی ذمہ دار نہیں بلکہ یہ واقعہ مشیت الہی کا نتیجہ ہے۔
سلمان العودہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلام مذہبی اجتماعات میں شریک لوگوں کی جان کی حفاظت پر بے انتہا زور دیتا ہے اور تمام مسلم ملکوں کو اسلامی شریعت کے اس حکم پر توجہ دینا چاہیے۔
 انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ منی کے حوالے سے حقائق کو پورے شفاف طریقے سے سامنے لائیں۔
 سعودی عالم دین سلمان العودہ کا یہ بیان، سعودی عرب کے سرکاری مفتی عبدالعزیز آل شیخ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت سانحہ منی کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ یہ سانحہ مشیت الہی کا نتیجہ ہے۔

-----------------------------------

urdu.shafaqna.com

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 27