رہبر انقلاب اسلامی کا زائرین اربعین کے لئے پیغام

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:رہبر انقلاب اسلامی کا زائرین اربعین کے لئے پیغام

رہبر انقلاب اسلامی کا زائرین اربعین کے لئے پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (یعنی ۳۰نومبر ۲۰۱۵ پیر کے دن) اپنے درسِ خارج میں فرمایا، چہلم کے دن پیدل امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو جانا ،یہ ایک عظیم تحریک ہے اور  تاریخ میں سنّت حسنہ کے طور پر محفوظ ہے۔ ’’عشق و ایمان‘‘ اور ’’عقل و محبت ‘‘ کا  آپس میں جمع ہونا  مکتب اہلبیت (علیھم السلام) کا طرح امتیاز ہے ، مختلف ملکوں سےمومنین کا عاشقانہ طریقہ سے اس تحریک میں شامل ہونا بے مثال ہے اور یقینا یہ شعائر الٰھٰی میں سے ہے۔
حضرت آیت اللھ خامنہ ای نے عراقی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جن لوگوں کو اس پر معنی ٰ زیارت میں شامل ہونے کی توفیق حاصل ہوئی  ہے، ان کو چاہئے کہ اس فرصت کو غنیمت جانیں۔ رہبر معظم نے مزید فرمایا : ہم دور بیٹھ کر ان زائرین کو دیکھ کر رشک کرتے ہیں کی ائے کاش ان کے ساتھ اس زیارت میں شامل  ہوتے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:خاندان پیغمر اسلام (ﷺ) کے ساتھ معنوی رابطہ قائم کرنا،اِن نورانی،ملکوتی اور ممتاز ذوات مقدسہ کی زیارت کرنا شیعیت کے تفکر کا خاص امتیاز ہے  جو دیگر اسلامی فرقوں میں نہی پایا جاتا،اور فرمایا:ایرانی عوام اور دیگر ممالک کے لوگوں  کا اربعین کی اس عظیم تحریک میں شامل ہونا،مکتب اہلبیت (علیھم السلام)کے امتیازات کا ظاہر ہونا ہےکہ جس میں ’’ایمان،قلبی اعتقاد اور درست عقیدے‘‘ کے علاوہ ’’عشق و محبت‘‘ موج زن نظر آتے ہیں۔
آپ نے تمام زائرین کو قانون اور ضوابط کی رعایت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے:حکومت نے ملک سے باہر جانے کے لئے قوانین مقرر کئیے ہیں جنکی خلاف ورزی مناسب نہی ہے۔

...........................................................

http://www.leader.ir

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69