نائجیریہ کے حملہ کی مراجع کرام نے مذمت کی

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:
مراج عظام نے عالم اسلام مخصوصا جہان تشیع سے مطالبہ کیا ہے کہ نائیجیریا کے مظلوم شیعوں پر ہوئے ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور شہداء کے لیے مراسم عزا منعقد کریں۔

نائجیریہ کے حملہ کی مراجع کرام نے مذمت کی

گزشتتہ دنوں نائجیریہ میں شیعوں پر ہوئے حملے کو لے کر دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور آقا شیخ زک زاکی کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔تمام حق پسند لوگ اس ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   کے مطابق :جہان تشیع کے مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی, آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے الگ الگ بیانات جاری کر کے نائیجیریا فوج کے ذریعے اس ملک کے مظلوم شیعوں پر کئے گئے دردناک حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے عالم اسلام مخصوصا جہان تشیع سے مطالبہ کیا ہے کہ نائیجیریا کے مظلوم شیعوں پر ہوئے ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور شہداء کے لیے مراسم عزا منعقد کریں۔
مراجع عظام نے تاکید کی ہے کہ جہان اسلام کو نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی فورا رہائی کے لیے اقدام کرنا چاہیے اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کرنے والوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہوئے دھشتگردانہ واقعے کے خلاف بہت جلد ان کی زبانیں کھل گئیں لیکن نائجیریا کے اس دردناک واقعے جس میں سینکڑوں افراد کو ایک دن میں گولیوں سے بھون دیا گیا کسی کی زبان نہیں کھلی۔
مراجع تقلید نے شہدائے نائجیریا کے لیے مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی اور کہا کہ ان کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://ur.abna24.com

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84