آیت اللہ سیستانی کی شیخ نمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کی مذمت

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده: آیت اللہ سیستانی کی شیخ نمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کی مذمت

آیت اللہ سیستانی کی شیخ نمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کی مذمت

عالم تشیع  کے مرجع آیت اللہ سیستانی نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سے قبل آیت اللہ سیستانی نے ایک خط میں سعود حکام سے کہا تھا کہ وہ شیخ نمر کو شہید کرنے سے اجتناب کریں اور انیھں اپنے بے بنیاد الزامات کا نشانہ نہ بنائیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا تھا کہ ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ  شیخ باقر نمر سمیت 47 افراد کو پھانسی دیدی  گئی ہے۔ سعودی عرب کی اعلی عدالت اور بادشاہ کی تائید کے بعد شیخ نمر کو پھانسی دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ہولناک جرائم کو چھپانے کے لئے شیخ نمر کو ایسے افراد کے ہمراہ پھانسی دی جو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ شیخ نمر کا مطالبہ صرف جمہوریت اور شیعوں کے حقوق کو بحال کرنے پر مبنی تھا۔
شیخ نمر کی شہادت کے بعد سعودی عرب کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔[1]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

[1] http://ur.mehrnews.com/news

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 93