آیت اللہ نوری ہمدانی: شیخ نمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں/ سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:آیت اللہ نوری ہمدانی: شیخ نمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں/ سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے

آیت اللہ نوری ہمدانی: شیخ نمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں/ سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران شیخ نمر باقر النمر کی آل سعود کے ہاتھوں سزائے موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ایران، عراق اور لبنان کے تمام علماء نے شیخ نمر کی سزائے موت کی مخالفت کی تھی اور ان کی سزائے موت کے حکم کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سعودی عرب نے آج ان کا سرقلم کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں اور بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا سعودی عرب کا مذہب ایک خرافاتی مذہب ہے اور سعودی عرب اسلام کو بدنام کرنے کے درپے ہے۔ 
یاد رہے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا کر سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔[1]

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] http://ur.abna24.com

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 80