دنیا اور آخرت

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده: دنیا اور آخرت میں کیا ربط ہے اس بارے میں ایک مختصر بیان

دنیا اور آخرت

نہ دنیا سے دل لگانا چاہیے اور نہ اس کو نظر انداز کرنا چاہیے نہ ایسا ہو کہ دنیا کو مقصد زندگی قرار دے کر آخرت کو فراموش کر جائے اور نہ ایسا ہو کہ دنیا سے بالکل منہ پھیر دیا جائے اور عیسائی راہوں کی طرح غاز میں زندگی گذاردی جائے ۔ بلکہ ابدی آخرت کے لیے دنیا ئے فانی کو وسیلہ اور ذریعہ قرار دینا چاہیے ۔

دنیا سے منہ پھیر لینا نظام زندگی سے جنگ اور معاشرے کی نابودی کا سبب ہے جس کی بنا پر انسان کی آخرت بھی خراب ہوجاتی ہے کیونکہ آخرت کے بارے میں وہی شخص سوچ سکتا ہے جو اپنی دنیوی زندگی میں آسوہ ہو ۔

رسول خدا (ص)  کا ارشاد  ہے :

جب انسان کا نفس اپنی ضروریات کو حاصل کر لیتا ہے مطمئن ہو جاتا ہے ۔۱

امام صادق علیہ السلام  نے فرمایا :

آخرت کے لیے دنیا کیا بہترین مدد گار ہے ۔ ۲

نیز اسی طرح فرمایا :

وہ شخص ہم سے نہیں ہے جو دنیا کو آخرت کے لیے اور آخرت کو دنیا کیلئے ترک کردے ۔۳

یعنی آخرت میں خدا اور جنت کی خوشنودی اور دنیا میں وسعت رزق اچھا اخلاق اور بہترین روزی ۔ ۴

منابع:
1۔ وسائل الشیعہ ،ج۱۲،ص۳۷
2۔ وسائل الشیعہ ،ج۱۲،ص۱۷
3۔ وسائل الشیعہ ،ج۱۲،ص۴۹
4۔ وسائل الشیعہ ،ج۱۲،ص۳

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56