امام حسن عسکری علیہ السلام کا شیعوں کے نام اہم پیغام

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده: امام حسن عسکری علیہ السلام :ہر ایک جب اپنے دین کے تئیں زاہد اور پارسا ، اور اپنی گفتگو میں صادق اور امانتدار  اور لوگوں کے ساتھ خوش اخلاق ہوگا تو  کہا جائیگا: یہ ایک شیعہ ہے، اور یہی وہ کام ہیں   جو ہمیں خوشحال کرتے ہیں۔

امام حسن عسکری علیہ السلام کا شیعوں کے نام اہم پیغام

امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کے پر مسرت موقع پر  مناسب ہے کہ ہم آپ ؑ کے  ان پیغامات کا ایک بار پھر مطالعہ کریں جو آپؑ نے خاص طور پر اپنے شیعوں کے لئے دیئے ہیں ۔

امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا: میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تقواے الہی  اور اپنے دین کے متعلق زہد اختیار کرو،  خدا کے لئے سعی اور کوشش کرو،  جو تمہیں امین سمجھے اس کے سلسلے میں صداقت اور امانتداری کا خیال رکھو(وہ شخص  نیک ہو یا بدکار)، سجدوں  کو طولانی کرو اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرو۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اسی لئے  آئے ہیں۔

ان کی جماعتوں میں نماز ادا کرو اور ان کے جنازوں پر حاضر ہوا کرو اور ان کے بیماروں کی عیادت کرو۔ان کے حقوق کو ادا  کرو کیونکہ تم میں سے ہر ایک جب اپنے دین کے تئیں زاہد اور پارسا ، اور اپنی گفتگو میں صادق اور امانتدار  اور لوگوں کے ساتھ خوش اخلاق ہوگا تو  کہا جائیگا: یہ ایک شیعہ ہے، اور یہی وہ کام ہیں   جو ہمیں خوشحال کرتے ہیں۔
تقواے الہی کے دامن کو تھامے رہو، زینت کا سبب بنو، برائی کا نہیں، اپنی تمام دوستی اور محبتوں کو ہم سے ملاؤ اور تمام قبیح کاموں کو ہم سے دور رکھو کیوں کہ ہر اچھی بات جو ہم سے منسوب کی جائے، ہم اس کے اہل ہیں اور ہر  بری بات جو ہمارے لئے کہی جاتی ہے ، ہم اس سے بہت دور ہیں۔
کتاب خدا میں ہمارے لئے کچھ حقوق ہیں،  اور پیغمبرؐ سے ہماری قرابت ہے۔ خدا نے ہمیں پاک قرار دیا ہے، ہمارے علاوہ  کوئی بھی اس مقام کا مدعی نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا دعوا کرے تو وہ جھوٹا ہے۔خدا اور موت کو زیادہ یاد کرو، اور قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرو، اور پیغمبرؐ پر  درودو سلام  بہت بھیجو کیونکہ  پیغمبرؐ پر صلوات بھیجنا، دس نیکیاں رکھتا ہے۔ جو کچھ  میں نےتم سے کہا ہے اس کو اپنے پاس محفوظ رکھو، اور تم سب کے خدا کی پناہ  میں دیتا ہوں، و سلام ہو تم پر۔
متن حدیث:
(أُوصیکُمْ بِتَقْوَى اللّهِ وَ الْوَرَعِ فى دینِکُمْ وَالاْجْتَهادِ لِلّهِ وَ صِدْقِ الْحَدیثِ وَ أَداءِ الأَمانَةِ إِلى مَنِ ائْتَمَنَکُمْ مِنْ بَرٍّ أَوْ فاجِر وَ طُولُ السُّجُودِ وَ حُسْنِ الْجَوارِ. فَبِهذا جاءَ مُحَمَّدٌ ( صلى الله علیه وآله وسلم ) صَلُّوا فى عَشائِرِهِمْ وَ اشْهَدُوا جَنائِزَهُمْ وَ عُودُوا مَرْضاهُمْ وَ أَدُّوا حُقُوقَهُمْ، فَإِنَّ الرَّجُلَ مِنْکُمْ إِذا وَرَعَ فى دینِهِ وَ صَدَقَ فى حَدیثِهِ وَ أَدَّى الاَْمانَةَ وَ حَسَّنَ خُلْقَهُ مَعَ النّاسِ قیلَ: هذا شیعِىٌ فَیَسُرُّنى ذلِکَ. إِتَّقُوا اللّهَ وَ کُونُوا زَیْنًا وَ لا تَکُونُوا شَیْنًا، جُرُّوا إِلَیْنا کُلَّ مَوَدَّة وَ ادْفَعُوا عَنّا کُلَّ قَبیح، فَإِنَّهُ ما قیلَ فینا مِنْ حَسَن فَنَحْنُ أَهْلُهُ وَ ما قیلَ فینا مِنْ سُوء فَما نَحْنُ کَذلِکَ.»
«لَناحَقٌّ فى کِتابِ اللّهِ وَ قَرابَةٌ مِنْ رَسُولِ اللّهِ وَ تَطْهیرٌ مِنَ اللّهِ لا یَدَّعیهِ أَحَدٌ غَیْرُنا إِلاّ کَذّابٌ. أَکْثِرُوا ذِکْرَ اللّهِ وَ ذِکْرَ الْمَوْتِ وَ تِلاوَةَ الْقُرانِ وَ الصَّلاةَ عَلَى النَّبِىِّ ( صلى الله علیه وآله وسلم ) فَإِنَّ الصَّلاةَ عَلى رَسُولِ اللّهِ عَشْرُ حَسَنات، إِحْفَظُواما وَصَّیْتُکُمْ بِهِ وَ أَسْتَوْدِعُکُمُ اللّهَ وَ أَقْرَأُ عَلَیْکُمْ السَّلامَ).

...............................................

حوالہ: أعيان الشّيعة،جلد 2، صفحه 41و بحارالأنوار جلد 75، صفحه 372۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70