زیارت عاشورا اور سیدہ نرجس علیہا السلام

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:زیارت عاشورا کے ذریعے سیدہ نرجس سے توسل کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان بڑی سے بڑی مشکلات سے نجات حاصل کر لیتا ہے۔

  زیارت عاشورا اور سیدہ نرجس علیہا السلام

مرحوم آیۃ اللہ حاج  شیخ عبدالکریم حائری بانی حوزہ علمیہ قم نے فرمایا :

جس وقت میں سامرا میں دینی علوم کی تحصیل میں مشغول تھا ، اہل سامرا  وبا وطاعون کی بیماری میں گرفتار ہوگئے  اور روزانہ  کئی لوگ مرنے لگے ، ایک دن سامرا کے بہت سے لوگ میرے  استاد آیۃ اللہ سید محمد فشار کے گھر جمع ہوئے ، اسی وقت آیۃ اللہ میرزا محمد تقی شیرازی (متوفی۱۳۳۸ھ ق) جو کہ علمی مرتبہ میں استاد آیۃ اللہ سید محمد فشار کے ہم پلہ تھے ، تشریف لائے اور وبا کی بیماری کے متعلق اور یہ کہ لوگ  موت سے دوچار ہوتے جارہے ہیں ، یہ سب باتیں درمیان میں آئیں۔

مرحوم میرزا نے فرمایا: اگر میں ایک حکم دوں  آیا انجام دو گے یا نہیں ؟

تمام  لوگوں نے کہا کہ :جی ہاں ۔

انھوں نے فرمایا :میں حکم دیتا ہوں  کہ سامرا کے تمام شیعہ آج سے دس دن تک زیارت عاشورا  پڑھنے میں مشغول رہیں اور اس کا ثواب  امام زمانہ  عجل اللہ تعالی ظہور الشریف کی مادر گرامی حضرت نرجس خاتون علیہا السلام کو ہدیہ کریں  تاکہ یہ بلا  لوگوں سے دور ہوجائے ۔ تمام موجود لوگوں نے یہ حکم تمام  شیعوں کو پہنچایا  اور زیارت عاشورا پڑھنے میں مشغول ہو گئے ۔ ددسرے دن سے پھر شیعہ حضرات بلا میں گرفتار نہ ہوئے لیکن غیر شیعہ لوگ مرتے جارہے تھے ، یہ نکتہ اور از تمام اہل سامرا پر واضح ہو گیا ۔

بعض غیر شیعہ ،شیعوں سے پوچھتے تھے کہ کیا سبب ہے کہ ہم میں سے مررہے ہیں لیکن تم میں سے نہیں  مر رہے ہیں  ؟

تو ان  کو بتایا جاتا تھا  کہ ہم سب حضرات امام حسین علیہ السلام کی زیارت عاشورا پڑھتے ہیں تا کہ وبا اور طاعون  کا شکار نہ ہوں اور خدا وند متعال  بھی بلا دفع کر دیتا ہے ۔

منابع
داستان ہای شگفت : ص۳۲۳

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 62