ایرانی عوام آئندہ انتخابات میں قوی، مضبوط اور وفادار پارلیمنٹ تشکیل دیں گے

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ولایت کی پیروی ایرانی عوام کے خون میں رچ بس گئی ہے اور عوام نے پوری آگہی اور بصیرت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا ہے ۔

ایرانی عوام آئندہ انتخابات میں قوی، مضبوط اور وفادار پارلیمنٹ تشکیل دیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے چھبیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت کا مطلب اپنی سیاسی حیات کو دوام عطا کرنا اور اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنا ہے - انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے، کہ ایران کے عوام ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب کی امنگوں کے پوری طرح وفادار ہیں، کہاکہ ایک مضبوط ، کارآمد اور انقلاب کی وفادار پارلیمنٹ معاشرے کے سبھی طبقوں سے متعلق ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے نئے عہدیداروں کے انتخاب سے نئی استعداد اور صلاحتیں ابھرکر آتی ہیں اور یوں عوام کو اسلامی انقلاب سے اور زیادہ امیدیں وابستہ ہوتی ہیں - تہران کے خطیب جمعہ نے انتخابات سے متعلق عوام میں مایوسی پیدا کرنے پر مبنی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جب عوام کو انتخابات میں شرکت سے روکنے میں ناکام ہوگئے تو انہوں نے انتخابات کے اہم ارکان اور اداروں منجملہ شورائے نگہبان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش شروع کردی ہے اور ولایت فقیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے لگے ہیں - انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود دشمن طاقتیں رہبرانقلاب اسلامی اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا کرسکیں گی اور ایران کے عوام نے مختلف مراحل میں اس بات کوثابت کر دکھایا ہے- تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کو امریکا اور برطانیہ نے بنایا ہے اور یہی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں۔[1]

 

 

.........................................................................................................

حوالہ جات

[1] www.abna.ir

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 97