امام زین العابدین علیہ السلام کی زندگی ایک نظر میں

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:امام زین العابدین (‏ع) سید الشھدا ء امام حسین بن علی (ع) کے فرزند ہیں اور آپکی والدہ ایران کے شاہنشاہ یزدگرد سوم کی بیٹی شھر بانو ہیں ـآپ کے  دادا امیر المومنین علی ابن ابی الطالب (ع) خلیفہ اور پیغمبر اسلام(ص) کے جانشین اور نانا ایران کےشہنشاہ تھے ـ

امام زین العابدین علیہ السلام کی زندگی ایک نظر میں

حضرت امام علی بن الحسین (ع) کی تاریخ ولادت کے سلسلہ  میں مورخوں  اور سیرت نگاروں کے درمیان اختلاف نظر پائی جاتی ہے۔ بعض نے پانچ شعبان اور بعض نے ساتویں شعبان اور بعض نے نو شعبان اور بعض نے پندرہ جمادی  الاول بیان کیا ہے اور دن کے ساتھ ساتھ سال کے بارے میں بھی اختلاف نظر ہے ـ بعض نے سن 38 ھ ، بعض نے سن 36 ھ ، اور بعض نے 37ھ ، بیان کیا ہے ـ (1)

امام زین العابدین (‏ع) سید الشہدا ء امام حسین بن علی (ع) کے فرزند ہیں اور آپکی والدہ ایران کے شہنشاہ  یزدگرد سوم کی بیٹی شہر بانو ہیں ـآپ کے  دادا امیر المومنین علی ابن ابی الطالب (ع) خلیفہ اور پیغمبر اسلام(ص) کے جانشین اور نانا ایران کےشہنشاہ تھے ـ

شیخ مفید (رہ) سے روایت کے مطابق حضرت امام علی ابن ابیطالب (ع) نے اپنے دور خلافت میں حریث بن جابر حنفی کو مشرق زمین میں ایک علاقے کا حاکم قرار دیا اور اس نے اپنے دور حکومت میں ایران کے شاہنشاہ یزد گرد سوم کی دو بیٹیوں کو حضرت کے پاس بھیج دیا اور امام علی (ع) نے ایک [شھربانو] کو امام حسین (ع) کے نکاح میں دیا جس سے امام سجاد(ع) پیدا ہوئے  اور دوسری کو محمد بن ابی بکر کے نکاح میں دیا جس سے قاسم بن محمد پید ا ہوئے اور اس اعتبار سے امام سجاد (ع) اور قاسم بن محمد بن ابی بکر آپس میں خالہ زاد بھائی تھے ـ (2)

امام علی زین العابدین (ع) کے القاب : زین العابدین ، سید العابدین ، سید الساجدین ، زین الصالحین ، وارث علم النبیین ، سجّاد ، زاہد ، عابد ، بکّاء ، ذوالثّفنات ، زکی اور امین ـ (3)

امام علی زین العابدین (ع) کی کنیت : ابو محمد ،ابوالحسن ، اور ایک قول کے مطابق ابو القاسم ہیں ـ(4) ، شایان ذکر ہے کہ امام حسین (ع) کی نسل امام زین العابدین (ع) سے آگے بڑی ہے اور حسینی سادات کاسلسلہ نسب امام علی زین العابدین (ع) سے شروع ہوتا ہے ـ

امام زین العابدین (ع) مندرجہ ذیل حاکموں کے ہمعصر تھے :

1۔ امام علی بن ابیطالب (ع) ( بنی ہا شم )

2۔ امام حسن مجتبی (ع) ( بنی ہاشم )

3۔ معاویہ بن ابی سفیان ( بنی امیہ )

4۔ یزید بن معاویہ ( بنی امیہ )

5۔ معاویہ بن یزید ( بنی امیہ )

6۔ عبید اللہ بن زبیر ( بنی عوام )

7۔ مروان بن حکم (بنی امیہ )

8۔ عبد الملک بن مروان ( بنی امیہ )

9۔ ولید بن عبد الملک ( بنی امیہ )

امام زین العابدین (ع) امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) (جو منصف ترین اور  لائق ترین اسلامی حاکم تھے) اور امام حسن مجتبی (ع) کے مختصر دور خلافت( کہ جس میں امیر المومنین علی (ع) کے مانند اسلامی حکومت تھی)کو چھوڑ کر باقی تمام حاکموں کی طرف سے مصائب اور دشواریوں سے دوچار رہے ، خاص کر یزید بن معاویہ کی طرف سے انتہا کے مظالم برداشت کئے ـ یزید بن معاویہ نے اپنے دور حکومت میں امام حسین (ع) اور انکے ساتھیوں کو کربلا میں شہید کیا اور حضرت کے پسماندگان از جملہ امام زین العابدین کو اسیر کیا اور اس عمل سے اھل بیتؑ اور مومنین کے قلوب مجروح ہوئے ۔ 

امام زین العابدین (ع)، امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوے اور 35 سال اس الہی فریضہ کو انجام دیتے رہے اور آخر کا ر محرم سن 95 ھ کو ولید بن عبد الملک کے ذریعے زہر سے شہید ہوئے اور جنت البقیع میں امام حسن مجتبی (ع) کے جوار میں دفن ہوئے ـ (5)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

1- مناقب آل ابي طالب (ابن شہر آشوب)، ج3، ص 310؛ وصول الأخبار (بہايي عاملي)، ص 42؛ بحارالأنوار (علامہ مجلسي)، ج 64، ص 12؛ منتہي الآمال (شيخ عباس قمي)، ج2، ص 1

2- الارشاد (شيخ مفيد)، ص 492؛ منتہي الآمال، ج2، ص 3

3- مناقب آل ابي طالب، ج3، ص 310؛ منتہي الآمال، ج2، ص 3

4- مناقب آل ابي طالب، ج3، ص 310؛ منتہي الآمال، ج2، ص 3

5- الارشاد، ص 492؛ منتہي الآمال، ج2، ص 38؛ مناقب آل ابي طالب، ج3، ص 310

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87