ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی پھرپور شرکت کو اسلامی نظام کی تقویب اور دشمن کی سازشوں کی ناکامی کا اہم ترین عامل قرار دیا ہے۔

ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز تہران میں نجف آباد شہر کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مجتہدین کی کونسل، مجلس خبرگان اور پارلمینٹ، مجلس شورائے اسلامی کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت ، اسلامی نظام کی تقویت اور ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا سبب بنے گی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن جب یہ دیکھے گا کہ سینتیس برس گزرنے ، ظالمانہ پابندیوں، دباؤ ، اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجوداسلامی نظام کے ساتھ عوام بیعت کے عمل میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا تو ، اس کے سامنے انقلاب اسلامی کی عظمت، ہیبت بن جائے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ ، دشمن آئندہ انتخابات کے حوالے سے جس حربے کا اعادہ کرنا چاہتا ہے وہ ایران میں" سرکار کی حامی پارلیمنٹ اور سرکار مخالف پارلیمنٹ" کا پروپیگنڈا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہماری قوم نہ تو سرکاری پارلیمنٹ چاہتی اور نہ ہی سرکار مخالف پارلیمنٹ ، بلکہ وہ ایسی بہادر اور دیندار پارلیمنٹ کی خواہاں ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہو اور امریکہ سے مرعوب نہ ہو۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم ایسی پارلیمنٹ کی خواہاں ہے جو عوام کے دکھ درد اور اس کے علاج کو سمجھتی ہو، دیندار ، وفادار اور بہادر ہو اور دشمن کی سازشوں کے جال میں نہ پھنسے ۔ آپ نے فرمایا کہ ایسی پارلیمنٹ کی ضرورت ہے جو ملک کی عزت و وقار کو اہمیت دے اور ان طاقتوں کی حرص و ہوس کے سامنے ڈٹ جائے ، جنہیں ایران سے نکال دیا گیا ہے اوراب وہ واپس آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ نے مذاکرت کے بعد بھی، خطے اور ایران کے خلاف اپنے ناپاک منصوبے پر عمل جاری رکھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ بات ہمارے لیے پوری طرح واضح ہے کہ دشمن ایران میں گھس بیٹھ کرنے کے لیے، اپنے ایجنٹوں کو استعمال کررہا ہے، لہذا سبھی کو دشمن کےگھس بیٹھ کرنے والے ایجنٹوں سے ہوشیار رہنا اور ا س کی تفرقہ انگیزیوں کو ناکام بنانا چاہئے۔

........................................................

http://ur.abna24.com

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63