اخلاص اہم ترين اسلحہ

Sun, 04/16/2017 - 11:02

اخلاص اہم ترين اسلحہ

اخلاص اہم ترين اسلحہ
اسلام ميں اصلاح دنیا کے لئے اصل و اصيل شئ، خود نفس انسان کي اصلاح کو بتايا گيا ہے ۔ ہر مسئلے کي شروعات يہيں سے ہوتي ہے ۔ قرآن کريم اپنے قوي اور محکم بازوں سے اوراق تاريخ پلٹنے والي قوم سے فرماتا ہے: ’’ قوا انفسکم ‘‘ ( سورہ تحريم 6 ) ’’ عليکم انفسکم ‘‘ ( سورہ مائدہ 105 ) يعني اپنا تزکيہ نفس کرو ،اپنے نفس کي اصلاح کرو ۔ ’’ قد افلح من زکاھا ‘‘ ( سورہ شمس 9 ) اگر صدر اسلام ميں اسلامي معاشرہ انساني نفوس کے تزکيہ سے شروع نہ ہوا ہوتا اور اس ميں مناسب حد تک با اخلاص اور متقي افراد پيدا نہ ہو گئے ہوتے تو اسلام قطعاً اپني بنياديں مستحکم نہيں کر سکتا تھا ۔ يہي مخلص اور متقي اور سچے مسلمان تھے جن کي بنياد پر اسلام دوسرے شرکائے مذاہب اور ممالک پر فاتح ہو کر تاريخ عالم ميں اپنا نام ثبت کر سکا ہے ۔
ہمارا اسلامي انقلاب بھي اس اخلاص ، تقوي اور اپنے ذاتي اور مادي مفادات سے اوپر اٹھ کر الہي اہداف کي انجام دہي جيسے وظيفے اور ذمہ داري کے احساس کي وجہ سے ہي رونما ہوا تھا ۔ ايران عراق جنگ کے دوران ہمارا يہي اسلحہ ہمارے لئے کار گر ثابت ہوا تھا ۔ ہمارے شہيد ، ہمارے جنگي مجروحين اور ان کے شہادت کے عميق جذبے نے ہي آج ہميں اتني بلندياں اور مراتب عطا کئے ہيں ۔ ساري دنيا ميں آج ہماري عزت اور شرف انھيں خدا دوست شہداء اور مجروحين کي بنياد پر ہے اور بس ۔
کتاب کا نام:اخلا ق و معنویت
مصنف:آیت اللہ العظميٰ سید علي خامنہ اي (حفظہ اللہ)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34