پہلی رجب اور لیلۃ الرغائب کے اعمال

Sun, 04/16/2017 - 11:02

لیلۃ الرغائب (آرزؤوں کی رات) ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو کہتے ہیں:
فضیلت:
۱۔گناہ معاف ہوں گے۔
۲۔ دعائیں قبول ہوں گی۔
۳۔ خدا کی رحمت شاملِ حال ہو گی۔

لیلۃ الرغائب (آرزؤوں کی رات) ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو کہتے ہیں:
فضیلت:
۱۔گناہ معاف ہوں گے۔
۲۔ دعائیں قبول ہوں گی۔
۳۔ خدا کی رحمت شاملِ حال ہو گی۔
۴۔ مندردہ ذیل نماز کا ثواب قبر کی پہلی رات کو حَسین شکل میں ظاہر ہوگا اور قبر کی تاریکی، غم اور وحشت سے نجات ملے گی۔
اعمال:
۱۔روزہ رکھنا۔
۲۔غسل کرنا۔
۳۔زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھنا۔
۴۔ نماز مغرب و عشاء کے درمیان ۱۲ رکعت نماز، دو، دو رکعت کرکے بجالائی جائے۔
ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور تین مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ قل ھو اللہ، پڑھیں ۔
نماز تمام کرنے کے بعد 70 بار پڑھیں:
 اَللّہمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الاُْمِّىِّ وَعَلى آلِه
پھر سجدے میں سر رکھیں اور 70 مرتبہ پڑھیں :
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ
پھر سجدے سے سر اٹھائیں اور 70 مرتبہ پڑھیں:
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجاوَزْ عَمّا تَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِىُّ الاَعْظَمُ
پھر سجدے میں سر رکھیں اور کہیں:سُبُّوحٌ قُدّوُسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ
پھر اپنی حاجت طلب کریں ، انشاء اللہ پوری ہوگی ۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 10