قرآن و حدیث
خلاصہ: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نگاہ میں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کے فوائد۔
صحیفہ کاملہ سجادیہ، حضرت امام زین العابدین ؑ کی دعاؤں کا مجموعہ ہے جسے آپؑ کے فرزند حضرت امام محمد باقر ؑ نے تحریر کیا ہے، جس میں ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور کے ساتھ ساتھ بہت سے کلامی، فلسفی، عرفانی اور اخلاقی مبانی بھی بیان کئے گئے ہیں، انھیں اسلامی علوم و معارف میں سے ایک، حقوق والدین ہے جس کو امام سجاد نے دعا کی صورت میں پیش کیا ہے۔
خلاصہ: اس خطبہ میں حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) نے ماہ رمضان کے مختلف فضائل بیان فرمائے، ماہ رمضان کو دیگر مہینوں کا سرور مہینہ بتایا ہے، نیز اپنی شہادت کا اس مہینہ میں رسول اللہ (ص) کی زبانی خبر دی ہے
خلاصہ: حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) نے ماہ رمضان کے کچھ فضائل اور اعمال ارشاد فرمائے ہیں، جن میں سے بعض کا تعلق زبان سے ہے اور بعض کا عمل سے۔
خلاصہ: کرامت و شرافت انسان کا سب سے بڑا اور قیمتی گوہر ہے جس کو زائل کرنے کا اختیار اسے نہیں دیا گیا ہے اور اس کے زائل کرنے پر بہت سخت تنبیہ کی گئی ہے۔ جوانوں سے امام علی کی ایک وصیت یہ ہے کہ وہ اپنے اندر عزتِ نفس اور بزرگواری کی روح کو پیدا کریں اور کبھی اسے اپنے اندر سے ختم نہ ہونے دیں۔ مقالۂ ھذا میں اسی صفت عزت نفس اور خود اعتمادی پر حضرت علی(علیہ السلام) کے اقوال کے زیر سایہ گفتگو کی گئی ہے۔
خلاصہ: ماہ رمضان کے کچھ فضائل قرآن کریم نے بتائے ہیں اور کچھ فضائل اہل بیت (علیہم السلام) کی لسان اطہر سے بیان ہوئے ہیں، ان میں سے ایک، حضرت امام سجاد (علیہ السلام) ہیں جنہوں نے اس ماہ کے فضائل بیان کئے ہیں، جن میں سے ہم نے چند فقروں کو نقل کرتے ہوئے، ان کی مختصر تشریح کی ہے۔
خلاصہ: تمام معصومین (علیہم السلام) کے زمانے میں قرآن کے خلاف ناپاک کوششیں ہوتی رہیں اور اہل بیت (علیہم السلام)، دشمنوں کی کوششوں کو بے اثر کرتے رہے، نیز لوگوں کو قرآن کی طرف ترغیب دلاتے رہے، ان حضرات میں سے حضرت امام جعفر صادق اور امام علی ابن موسی الرضا (علیہما السلام) ہیں جنہوں نے ثقافتی جد و جہد کرتے ہوئے لوگوں کو قرآن کی تلاوت، تعلیم اور عمل پیرا ہونے کی طرف رغبت دلائی۔
خلاصہ: اہل بیت (علیہم السلام) کیونکہ قرآن کے ہم پلہ ہیں لہذا وہی حضرات، لوگوں کو قرآن کی عظمت اور اس کے معارف کے بارے میں بہترین باتیں، تفسیریں اور ادراک کے طریقے بتاسکتے ہیں، ان حضرات میں سے ایک حضرت امام رضا (علیہ السلام) ہیں جنہوں نے قرآن کے بارے لوگوں کو ہدایت کی ہے، ان ہدایات میں سے چند ایک پر یہاں بحث ہوئی ہے۔
خلاصہ: حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) دیگر ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی طرح زمانے کے لوگوں کو توحید کی معرفت کا درس دیتے رہے اور مختلف سوال کرنے والے افراد کو انتہائی خوبصورت انداز میں اللہ کی وحدانیت اور معرفت الہی کی تعلیم دیتے ہوئے لوگوں کے عقائد کو مضبوط کرتے رہے۔