روزہ کے معنوی فوائد>روزہ کے روحانی فوائد>روزہ کے فوائد
خلاصہ: روزہ مختلف فائدوں کا حامل ہے، جسمانی فائدوں کے علاوہ بہت سارے معنوی فائدے بھی روزہ میں پائے جاتے ہیں جیسے تہذیب نفس اور عبادت کی پابندی، نیز روزہ ارادہ کی پختگی اور عزت نفس کا سبب ہے، روزہ کے مختلف مراتب ہیں، کھانے پینے سے پرہیز جس کا تعلق جسم سے ہے، اس سے بڑھ کر دل کا روزہ ہے، ان موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں متعلقہ کچھ روایات کو بھی بیان کیا ہے۔
خلاصہ: ماہ مبارک رمضان یعنی بخشش کا مہینہ، یعنی خدا کا مہینہ، یعنی نجات کا مہینہ ۔
خلاصہ: ماہ رمضان میں چونکہ انسان کھانے پینے پر قابو پا کر روزہ رکھتا ہے تو یہ ایک مشق ہے جس کے ذریعے آدمی یہ طاقت حاصل کرلیتا ہے کہ گناہ سے اپنے آپ کو بچاسکے، روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر گناہوں سے بچنے کا راستہ ہموار ہوجاتا ہے، روایات سے واضح ہوتا ہے کہ روزہ دار کا روزہ صرف نہ کھانا اور نہ پینا نہیں ہے بلکہ جسم کے مختلف اعضا کا بھی روزہ ہونا چاہیے، انسان کو روزہ کی حالت میں ہر طرح کے گناہ سے بچنا چاہیے
خلاصہ: جس طرح روزہ میں دنیاوی فائدے پائے جاتے ہیں، اسی طرح روزہ میں ایسے فائدے بھی پائے جاتے ہیں جو آخرت میں ظاہر ہوںگے، روزہ آخرت کی بھوک اور پیاس کی یاد، قبر سے نکلتے ہوئے روزہ دار کے منہ کی خوشبو، روزہ کا آتش جہنم کی ڈھال بننا، جنت میں خاص دروازے سے داخل ہونا اور روزہ دار کی جنتی کھانوں اور شربتوں سے مہمان نوازی۔