شیطانی حربہ

Sat, 03/26/2022 - 19:28

ورغلانا ، ایک دوسرے کی چغلی ، کسی کے خلاف بھڑکانا، عداوت اور کینہ کو ہوا دینا ، شیطانی حربہ اور شر کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے ایک دیگر کے دست و بازو بنیں، ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلیں، ایک دوسرے کے ہمدرد و غمگسار ہوں ، یاد رکھیں کہ خداوند متعال نے اتحاد و اتفاق میں کامیابی اور پیروزی کا راز رکھا ہے ، جو معاشرہ الفت اور محبت سے رہتا ہے وہ ترقی کرتا ہے۔

اگر کوئی قوم سائنس ، صنعت ، تجارت اور تمدن میں ترقی کرلے مگر اخلاق اور تہذیب سے عاری ہوتو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ، ہر وہ معاشرہ جو خداوند متعال کی بنائی ہوئی فطری حالت پر رہے گا اور خود کو اعلیٰ اخلاق اور پاکیزہ خوبیوں سے آراستہ رکھے گا ، وہی سکون اور چین کی زندگی بسر کرے گا ۔

قرآن کریم نے حضرت نوح اور لوط علیہما السلام کی قوم کے قصے بیان کر کے ہم تمام انسان کو ان کی مذموم خصلتوں سے بچنے کی تلقین کی ہے ، ہمیں ماہ شعبان سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے خود کو ماہ مبارک رمضان کیلئے کہ جو خدا کی مہمانی کا مہینہ ہے امادہ کرنا چاہئے ، رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس ماہ میں روزے کا اہتمام کیا کرتے تھے اور ماہ شعبان کو استقبال ماہ رمضان کا مہینہ شمار فرماتے تھے ۔

انسان کو رفتہ رفتہ بہتر بننے ، پاکیزگی کے درجات حاصل کرنے کیلئے محنت اور عادت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر شعبان میں روزوں کی عادت بن جائے تو رمضان میں روزے رکھ کر ان کا روحانی لطف دوچند ہوجاتا ہے کیوں کہ روزہ خداوند متعال سے قربت کا بہترین وسیلہ اور عظیم ترین عبادت ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63