ازدواجی زندگی تکمیل بشریت کی کڑی

Wed, 07/07/2021 - 08:42
ازدواجی زندگی تکمیل بشریت کی کڑی

 

 

            خداوندعالم نے انسانوں کو اس طرح خلق کیا ہے کہ مرد و عورت دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کی تسکین اور بشری تقاضوں کی تکمیل کا باعث ہیں، دونوں کی زندگی کا حسن اور سلامتی ایک دوسرے سے وابستہ ہے، اسی لئے قرآن مجید میں ارشاد ہےکہ: ’’ هُنَّ لِباسٌ لَكُمْ وَ أَنْتُمْ لِباسٌ لَهُن ‘‘(۱)وہ تمہارے لئے پردہ پوش ہیں اور تم انکے لئے۔
            قرآن مجید نے شوہر اور بیوی کے لئے لباس کی اصطلاح اس لئے استعمال کی ہے چونکہ لباس انسان کی گرمی و سردی میں حفاظت بھی کرتا ہے اور اس کے عیوب و نقائص کو بھی چھپاتا ہے۔ پس میاں بیوی کو بھی ایک دوسرے کے لئے ایسے ہی ہونا چاہئے تاکہ مل جل کر رشد و ارتقاء کی منازل طے کریں۔
            جس طرح لباس کے بغیر انسان ادھورا رہتا ہے اسی طرح ازدواج کے بغیر بھی اس کی شخصیت نامکمل اور ناقص رہ جاتی ہے، چنانچہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے:’’ خَيْرُ أُمَّتِي أَوَّلُهَا اَلْمُتَزَوِّجُونَ وَ آخِرُهَا اَلْعُزَّابُ ‘‘ میری امت کے صف اول کے بہترین لوگ شادی شدہ ہیں اور غیر شادی شدہ لوگ آخری صف میں ہیں۔(۲)

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:
(۱)سورہ بقرہ آیت187۔
(۲)مستدرک الوسائل مستبط المسائل، ج۱۴، ص۱۵۶۔نوری حسین بن محمد تقی، مؤسسہ آل البیت علھیم السلام لاحیاء التراث، بیروت، لبنان، ۱۴۰۸ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 28