امام رضا علیہ السلام کی سادہ زندگی

Sat, 06/26/2021 - 06:33
امام رضا علیہ السلام کی سادہ زندگی

 

          آج ہر انسان اپنے عیش و عشرت کےلئے کوشاں ہے، ہر کوئی مادی زندگی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا خواہاں ہے، ہر شخص دنیاوی آسائش میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر کوشاں ہے ، مالدار ہو کہ فقیر ہر فرد اسی فکر میں مست اور مگن ہے کہ کیسے دنیاوی سامان زندگی وسیع ہوں؟در حالیکہ ایک حقیقی مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر یہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسباب عیش وعشرت اختیار کرنے میں محمد و آل محمد علیھم السلام کے طرز عمل کو جانیں اور اس اسوہ کو اپنانے کی کوشش کریں۔
          اہل بیت علیھم السلام کی ایک فرد ہمارے آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام ہیں ، آپ کی زندگی بھی ہمارے لئے نمونہ ہے چنانچہ جناب محمد بن عبادہ آپ کی  سادہ اور زاہدانہ زندگی کے بارے میں  اس طرح فرماتے ہیں : ابوالحسن کا پہناوا ان تمام عظمتوں و وقار کے باوجود ہمیشہ سادہ اور یک نواخت رہتا تھا ، آپ ہمیشہ سادہ لباس میں زیب تن رہتے مگر اس وقت کہ جب آپ لوگوں سے ملنے، ان کے حال دل کو سننے اور دلجوئی کے لئے تشریف لے جاتے تھے تو اچھا لباس زیب تن فرماتے تھے ۔[1] 
          امام فرماتے ہیں: لباس انسان کی ظاہری شخصیت کا مظہر ہے اس وجہ سے اس سے بے اعتنائی بھی نہیں کرنا چاہئے، مومن کا احترام اس بات کا متقاضی ہے کہ اچھے لباس کے ساتھ اس سے ملاقات کی جائے، اپنے ظواہر کی شان و شوکت کا خیال رکھاجائے اورساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس کے سامنے صاف اور پاکیزہ لباس پہنے۔ [2]

 

 

 

..................................................................................................................................................................

[1] كشف الغمه، ج 3، ص 157
[2]پژوهشی دقیق در زندگی علی بن موسی الرضا ص 59-60

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65