مقام عصمت پر فائز معصومه

Sun, 06/28/2020 - 17:01

حضرت فاطمه معصومه (سلام الله علیها) وہ باعظمت خاتون ہیں جن کی عصمت، علم و دانائی اور فضائل و کمالات کے واضح ثبوت پائے جاتے ہیں، اهل بیت (علیهم السلام) کی زبانی آپ کے فضائل کا بیان هونا، آپ کے بلند مقام اور عظیم کمالات کی نشاندہی کرتا ہے۔

مقام عصمت پر فائز معصومه

عصمت، معصوم شخص میں ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے جو اسے گناه اور غلطی سے روکتی ہے۔ الله تعالیٰ نے معصوم ہستیوں کو ایسا علم عطا فرمایا ہے جس کے سبب، وه گناه اور غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے، لهذا معصوم ہستیوں سے کسی قسم کا گناه سرزد نہیں ہوتا نه صغیره نه کبیره۔ چونکه عصمت علم پر مبنی ہے تو انسان کے اختیار اور اراده کے منافی نہیں ہے۔[1]
آپؑ کو "معصومه" کا لقب آپؑ کے بھائی آٹھویں امام حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) نے عطا فرمایا۔ جس روایت میں آنحضرتؑ نے فرمایا: "مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى"[2]، "جو شخص معصومه کی قم میں زیارت کرے، اس شخص کی طرح ہے جس نے میری زیارت کی"۔
آپؑ کو حجت خدا اور خلیفه الٰهی نے "معصومه" کا لقب دیا ہے، اس فرمان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آپؑ مقام عصمت پر فائز ہیں۔

[1] تفسیر المیزان،ج11،ص162۔
[2] ناسخ التواريخ، ج3، ص 68، كريمه اهل بيت، ص 32 سے منقول

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42