کیا آپ کے پاس نقد ہے

Tue, 05/19/2020 - 17:51

خلاصه: ہمیں ہمیشہ اپنے نیک اعمال کی حفاظت کرنا چاہیے،ایسا نہ ہو دوسرے برے اعمال کی وجہ سے ہمارے نیک اعمال بھی ختم ہو جائیں۔

کیا آپ کے پاس نقد ہے

 

مجھے یاد ہے  ایک بار میں نے دوکاندار کو ATM کارڈ دیا اور بڑے اطمینان سے منتظر تھا کہ وہ پیسہ کاٹ کر مجھے کارڈ واپس کرے لیکن مجھے تعجب اس وقت ہوا جب دکاندار نے  مجھے یہ کہہ کر کارڈ واپس کردیا کہ اس میں  پیسہ نہیں ہے جب کہ مجھے یقین تھا کہ اس میں اس سے دس گنا زیادہ پیسہ ہے جتنا وہ کاٹنا چاہ رہا ہے۔

میں نے دکاندار سے کہا مہربانی کرکے دوبارہ کوشش کریں اس میں پیسہ موجود ہے مگر اس بار تو حد ہوگئی مشین سے پرچی نکلی کہ جس پر لکھا تھا کہ پاسورڈ غلط ہے
دکاندار نے بے توجہی سے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا حضور مہربانی کرکے نقد ادا کر دیجئے، کیا نقد آپ کے پاس موجود ہے؟ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کا کارڈ موبائل یا دوسری خراب کر دینے والی چیز کے پاس رکھنے کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے۔
گھر پلٹتے وقت بار بار دکاندار کا یہ جملہ میرے سر میں گردش کر رہا تھا کہ کیا آپ کے پاس نقد ہے؟
خدایا ہمارے آخرت والے کارڈ میں بہت سے اعمال اور نیکیاں موجود ہیں جیسے نماز روزہ غریبوں پر انفاق کرنا وغیرہ وغیرہ، ایسا نہ ہو حساب و کتاب والے دن ہم سے کہا جائے کہ تمہارے نامہ اعمال میں ایک بھی نیکی اور اچھا کام نہیں ہے، اس وقت ہم تعجب سے کہیں مگر ممکن ہے کہ ہمارے حساب میں ایک بھی نیکی اور اچھا عمل نہ ہو؟؟ اتنے اعمال اور نیکیاں کہاں چلی گئیں؟؟؟جواب دیا جائے کہ تم نے تمہارے اعمال اور نیکیوں کو ایسی چیزوں کے ساتھ رکھا تھا جو نیکیوں کو ختم کر دیتے ہیں، جیسے تہمت کے ساتھ، کنجوسی کے ساتھ، حسد کے ساتھ، حب دنیا کے ساتھ، غیبت کے ساتھ وغیرہ وغیرہ، ایسا نہ ہو اس وقت ہم سے پوچھا جائے نقدا کیا لائے ہو اور ہمارا دامن خالی ہو۔
خدایا! ماہ مبارک رمضان کے آخری ایام ہیں ان دنوں میں بلکہ پورے سال ہمیں ان تمام گناہوں سے محفوظ فرما جو ہمارے نیک اعمال اور نیکیوں کو ختم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50