رمضان میں االلہ کی مدد

Mon, 04/27/2020 - 06:30

خلاصہ: ہم روزہ کے ذریعہ بہتر طریقے سے اپنے نفس کی اصلاح کرسکتے ہیں۔

رمضان میں االلہ کی مدد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     احادیث کے مطابق انسان کو ہر کام اللہ کے لئے کرنا چاہئے اور اسی سی کی مدد مانگنا چاہئے تاکہ اس کو اچھے طریقے سے انجام دے سکے،
     ان احادیث کے مطابق سب سے بڑا کام جو اپنے نفس کو سیدھے راستے پر رکھنا ہے کیا اس میں بھی خدا کی مدد کی ضرورت ہے؟ 
     اس کا جواب روشن ہے کہ جب چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے خدا کی مدد کی ضرورت ہے تو پھر تھذیب نفس جس کو جھاد اکبر(سب سے بڑا جھاد) کہا گیا ہے کیسے ممکن ہے کہ وہ بغیر اس کی مدد کے ہوجائے، جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:«وَ لَوْ لا فَضْلُ اللَّهِ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ ما زَکی مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَداً وَ لکِنَّ اللَّهَ یُزَکِّی مَنْ یَشاءُ وَ اللَّهُ سَمیعٌ عَلیمٌ[سورۂ نور، آیت:۲۱] اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں کوئی بھی پاکباز نہ ہوتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک و پاکیزہ بنادیتا ہے اور وہ ہر ایک کی سننے والا اور ہر ایک کے حال هه دل کا جاننے والا ہے»۔
     اور دوسری جگہ خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:«یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُوا اسْتَعینُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاةِ إِنَّ اللَّهَ معَ الصَّابِرینَ[سورۂ بقرہ، آیت:۱۵۳]ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو کہ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے»۔
    "صبر" سے مراد اس آیت میں مفسرین کے نزدیک "روزہ" ہے، 
     بغیر کسی شک کہ روزہ انسان کے نفس کو سیدھے راستے پر لانے کے لئے بہترین ذریعہ فراھم کرتا ہے اور انسان اس کے ذریعہ تقوی اختیار کرسکتا ہے اور اس کے ذریعہ خدا کی مدد اس مہینے میں بہتر طریقے سے اس کے شامل حال ہوسکتی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 83