ایران نے ایٹمی معاہدے کی ساری محدودیتیں ختم کیں

Sun, 01/05/2020 - 20:33

ایران نے جوپری معاہدے کی پابندیوں سے اپنے آپ کو الگ کرلیا اور ساری محدودیتوں کو درکنار کرتے ہوئے یورینیم کی افزائش کی سمت بڑھا۔

ایران نے ایٹمی معاہدے کی ساری محدودیتیں ختم کیں

حکومت ایران نے ایٹمی معاہدے کے پانچویں اور آخری قدم کے تحت اپنے وعدوں کی سطح کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم افزودگی کی توانائی، افزودہ یورینیم کی مقدار، افزودہ یورینیم کے مواد کی سطح اور تحقیقات اور ترقی کے شعبے میں کسی بھی محدودیت کو اب ایران قبول نہیں کرے گا۔
حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی معاہدے میں ذکر اپنی آخری محدودیت کو یعنی سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کی محدودیت کو ختم کر رہا ہے۔ اس طرح سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو اب کسی بھی طرح کی محدویت کا سامنا نہيں رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ایران کا ایٹمی پروگرام اپنی ٹکنالوجی کی ضرورتوں کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ماضی کی طرح تعاون جاری رہے گا۔
حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں ایران ایٹمی سمجھوتے کے اپنے وعدوں کی جانب واپس ہونے کو تیار ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس تناظر میں صدر ممالک کی ہماہنگي سے ضروری اقدامات انجام دے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87