ظلمتوں سے نور کا سفر

Thu, 12/05/2019 - 11:39

خلاصہ: جو لوگ تاریکیوں سے نکل کر روشنی کی طرف آتے ہیں وہ لوگ سوائے حقیقت کے کچھ نہیں دیکھتے۔

ظلمتوں سے نور کا سفر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    جو لوگ راتوں میں اپنے آپ کو خدا کی بندگی میں مصروف رکھتے ہیں، راتوں میں بیدار رہ کر خدا کی بارگاہ میں گریہ و زاری اور مناجات میں مشغول رہتے ہیں، خداوند عالم ان لوگوں کے دلوں کو نور سے منور کرتا ہے، جس  کی وجہ سے ان کے اندر ایک ایسی نورانیت پیدا ہوجاتی ہے جس کے سبب یہ لوگ ظلمت کی تاریکی سے نکل کر ہدایت کے اعلی مراحل کو طے کرتے ہیں، جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح اردشاد فرما رہا ہے: «اَللهُ وَلىُّ الَّذینَ ءامَنُوا یُخرِجُهُم مِنَ الظُّلُماتِ اِلَى النُّور[سورۂ بقرہ، آیت:۲۵۷] اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے»۔
     جو لوگ تاریکیوں سے نکل کر روشنی کی طرف آتے ہیں وہ لوگ سوائے حقیقت کہ نہ کچھ دیکھتے ہیں اور نہ ہی قبول کرتے ہیں، جب یہ لوگ سوائے حقیقت کے کچھ بھی نہیں دیکھتے تب خداوند عالم اپنے رحمت کا دروازہ ان لوگوں کے لئے کھول دیتا ہے، جب خدا کی رحمت کسی بندہ کے شامل حال ہوجاتی ہے تو وہ جو بھی کام انجام دیتا ہے وہ صرف اور صرف خدا کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے کیونکہ جب کسی کے اوپر نور کی بارش ہوتی ہے تو اسکی نظر میں صرف اور صرف خدا ہی ہوتا ہے کیونکہ: «اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ[سورہ نور، آیت:۳۵] اللہُ آسمانوں اور زمین کا نور ہے»۔
 

Tags: 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36