امام رضا علیه السلام کی زیارت سے نشاط و شادابی کا حصول

Wed, 07/18/2018 - 21:27

معصومین - علیہم السلام – کی زیارت کی فضیلت میں بہت ساری روایات پیغمبرخدا  –صلی اللہ علیہ و آلہ_اور اہلبیت - علیہم السلام – سے مروی ہیں جو اگر نہ بھی ہوتیں تب بھی مؤمنین سیرت معصومین - علیہم السلام – کو دیکھتے ہوئے والہانہ انکی زیارت پر کمربستہ نظر آتے۔

امام رضا علیه السلام کی زیارت سے نشاط و شادابی کا حصول

امام رضا«علیه السلام» کی قدسی اور ملکوتی بارگاہ میں  جو لوگ ذوق و شوق کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں انہیں بہت سارے مختلف فائدے حاصل ہوتے ہیں کیونکہ انکا پاکیزہ حرم دلوں کو اپنی جانب کھینچنے والا اورمعنویت سے سرشار ہے اور اس کا جلوہ اس قدر زائر کو اپنی جانب متوجہ کرتا چلا جاتا ہے کہ ہر زائر اپنی بساط بھر اس سے فیضیاب ضرور ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں زائر کا غم و اندوہ کافور اور خوشی و نشاط کی محفلیں زائر کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہیں، پیغمبر اعظم - صلی اللَّه وعلیه وآله – فرماتے ہیں:میرے جسم کا ایک ٹکڑا خراسان میں دفن کیا جائے گا ، غم و اندوہ میں مبتلا ہر وہ شخص جو اس کی زیارت کرے خدائے عز و جل اسکے غموں کو دور کردیگا، اور ہر گنہگار جو اسکی زیارت کو جائے خدا اسکے گناہوں کو بخش دیگا۔(وسائل الشیعه  ج10 ص437)۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56