ام داود کون ہیں اور ان سے منسوب عمل کیا ہے؟ (۱)

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده:یہ مضمون، ماہ رجب میں انجام دئے جانے والے مشہور عمل، عمل ام داود کے بارے میں ہے۔اس میں ام داود اور ان کے واقعہ کو بیان کیا گیا ہے۔

ام داود کون ہیں اور ان سے منسوب عمل کیا ہے؟   (۱)

ام داود،  امام حسن مجتبی علیہ السلام کے پوتے کی داود ابن مثنی کی  والدہ تھیں ۔ داود امام باقر اور امام صادق علیہما السلام کے اصحاب میں سے تھے اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے رضاعی بھائی بھی تھے۔

ام داود نے اپنے واقعہ کو اس طرح بیان کیا ہے: منصور دوانیقی نے مدینہ کی جانب لشکر بھیجا اور محمد ابن عبداللہ ابن حسن مثنی سے جنگ کی اور ان کے بھائی ابراہیم کو قتل  کر دیا۔

منصور نے عبداللہ،یعنی محمد اور ابراہیم کے والد کو کچھ دیگر سادات کے ہمراہ اسیر کر لیا اور زنجیر  میں جکڑ دیا، میرا بیٹا داود بھی انھیں کے ساتھ تھا، اس کو مدینہ سے بغداد بھیج منتقل کر دیا گیا اور وہاں پر قید کر دیا گیا۔

میرے بیٹے کی اسیری کا حادثہ اور ان کے حالات سے بے خبری اور بسا اوقات ان کی موت کی خبر کا ملنا، میرے لئے بہت تلخ اور دردناک واقعہ تھا، روز و شب نالہ و شیون میں بسر ہوتے تھے، اپنی اس مشکل کے حل کے لئے صالح اور مومن افراد سے دعا کی درخواست کرتی تھی مگر کسی کی دعا نتیجہ بخش ثابت نہیں ہو رہی تھی۔

ایک دن خبر ملی کہ امام صادق علیہ السلام جو کہ میرے بیٹے داود  کے ہمشیر بھی تھے، بیمار ہیں۔ ان کی عیادت کے لئے گئی۔

جب میں ان سے رخصت ہونا چاہ رہی تھی اس وقت امامؑ نے فرمایا: داودکے سلسلے میں کوئی جدید خبر نہیں ہے؟  داود کا نام سنتے ہی میرے زخم تازہ ہو گیا اور  اشک جاری ہو گئے، میں نے  کہا: ایک مدت سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔میرا بیٹا عراق میں قید ہے اور  اس کے انجام سے بےخبری کی وجہ سے بہت رنجیدہ ہوں، آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنے رضاعی بھائی کی نجات اور  آزادی کے لئے دعا کیجیئے۔

امام صادق علیہ السلام نے میری حالت دیکھتے ہوئے فرمایا: ابھی تک دعائے استفتاح سے کیوں غافل تھیں؟ کیا نہیں جانتی  ہیں کہ اس دعا کے وسیلے سے آسمانوں کے دروازے کھل جاتے ہیں اور فرشتے، دعا کرنے والے کو قبولیت دعا کی بشارت دیتے ہیں اور کوئی بھی حاجتمند اور دعا کرنے والا مایوس نہیں ہوتا اور خدا وند متعال  نے بھی اس دعا کے پڑھنے والے کی جزا کو جنت قرار دیا ہے؟

اس مژدہ کو سننے کے بعد میں نے حضرت سے سوال کیا: اے میرے مولا ! وہ دعا کون سی ہے؟ اور اس کے آداب کیا ہیں؟

اس وقت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مکمل اعمال اور اس کے آداب کی تعلیم دی ۔ وہی اعمال، عمل ام داود کے عنوان سے مشہور ہوئے۔۔۔۔۔جاری

نوٹ: اس عنوان کی مکمل آگاہی  کے لئے اس مضمون کی دوسری قسط کا بھی مطالعہ کریں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ: بحار الانوار، ج۹۸، ص۳۹۷-۳۹۹, معجم رجال الحدیث، ج۸، ص۱۰۲. الاقبال، ج۳، ص۲۳۹-۲۵۱.

ماخذ: http://wikifeqh.ir، http://www.mashreghnews.ir/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68