ام داود کون ہیں اور ان سے منسوب عمل کیا ہے؟ (۲)

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده:امام صادق علیہ السلام نے  داود کے فراق اور جدائی میں ام داود یعنی ان کی والدہ کی حالت کو دیکھنے کے بعد ام داود  کو مخاطب کر کےیہ عمل تعلیم  فرمایا۔

ام داود کون ہیں اور ان سے منسوب عمل کیا ہے؟   (۲)

ام داود کو امام صادقؑ کا تعلیم کردہ عمل

گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔۔

ام داود  کا کہنا ہے کہ جب امام صادق علیہ السلام نے  داود کے فراق اور جدائی میں میری  حالت دیکھی تو آپ نے فرمایا: اے مادر داود! رجب کا محترم مہینہ نزدیک ہے اور اس مبارک مہینہ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں، جب ماہ رجب  کا ٓغاز ہو جائے تو ا س کی ۱۳، ۱۴ ، ۱۵ کو کہ جو ایام البیض یعنی نورانی ایام کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں روزہ رکھو، پندرہویں(۱۵) رجب کے دن ظہر کے نزدیک غسل کرو اور زوال کے بعد آٹھ(۸) رکعت نماز  (ظہر و عصر)کو احسن اور بہترین رکوع اور سجود کے ساتھ انجام دو۔

نماز سے  فارغ ہونے کے بعد قبلہ رخ ہو کر سو مرتبه سوره حمد اورسو مرتبہ توحید و دس مرتبه آیة الکرسی  اور اس کے بعد سورۂ انعام ، بنی اسرائیل ، کهف ، لقمان ، یس ، صافات ، حم سجده ، حم عسق ، دخان ، فتح ، واقعه ، ملک ، قلم و انشقاق سے آخر قرآن تک تلاوت کریں اور جب ان سب سوروں سو فارغ ہو جائیں تو پھر  اس وقت کی مخصوص دعا پڑھیں(۱)

 جب رجب کا مہینہ آیا تو میں نے ان اعمال کو انجام دیا جو امامؑ نے تعلیم فرمایا تھا، میرا بیٹا آزاد ہو گیا، داود کو امام صادق ؑ کے پاس لے گئی تو امامؑ نے میرے بیٹے سے فرمایا: تمہاری آزادی کی وجہ یہ تھی کہ منصور دوانیقی نے امام علی علیہ السلام کو خواب میں دیکھا، حجرت علیؑ نے منصور سے فرمایا کہ اگر میرے بیٹے کو آزاد نہ کروگے تو میں تمہیں آگ میں ڈال دونگا، منصور بھی اپنے پاس آگ کی لپٹ کو محسوس کر رہا تھا، مجبور ہو کر تمہیں آزاد کیا۔

ام داود کہتی ہیں کہ میں امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا: اے مولا! آیا اس دعا کو ماہ رجب کے علاوہ بھی پڑھا جا سکتا ہے؟

امامؑ نے فرمایا: اگر روز عرفہ اور جمعہ ایک دن پڑ جائے تو اس  دعا کو پڑھ سکتے ہیں اور جس نے بھی اس دعا اور عمل کو انجام دیا، خداوند متعال، دعا کے اختتام پر اس شخص کو بخش دیگا۔(۲)

نوٹ: اس عنوان کی مکمل آگاہی  کے لئے اس مضمون کی پہلی  قسط کا بھی مطالعہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔ وہ مخصوص دعا اور عمل ام داود کو تفصیلی طور پر مفاتیح الجنان میں ، رجب کے اعمال کے باب میں اور عمل ام داود کے زمرہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

۲۔ الاقبال، ج۳، ص۲۳۹-۲۵۱.

ماخذ: http://wikifeqh.ir، http://www.mashreghnews.ir/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55