۱۲ جون، عالمی شیعہ دن

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: اس مضمون میں ’عالمی شیعہ دن‘‘ (International Shia Day) کہ جو ۱۲ جون کو منایا جاتا ہے،کا مختصر تعارف کروایا گیا ہے۔

 ۱۲ جون، عالمی شیعہ دن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 عصرِ حاضر میں دنیا کے  تیزی سے بدلتے حالات اور ہر دن کی نئی خبریں انسان کو  مجبور کر دیتی ہیں کہ حالات حاضرہ سے با خبر رہا جائے اور جو لوگ  زمانے کی رفتار کے ساتھ نہیں چل پاتے اور  بدلتے حالات سے بےخبر رہتے ہیں وہ اس دوڑ میں ہار جاتے ہیں اور  زمانے سے پچھڑ جاتے ہیں۔ آج کے اس  پر آشوب زمانے میں اس بات کی اشدّ ضرورت ہے کہ ہم اپنے دین اور مذہب سے بخوبی واقف رہیں اور دنیا میں مخصوصا شیعوں کے حالات سے باخبر ہوں۔ رسول گرامی اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)  فرماتے ہیں:[ مَنْ اَصْبَحَ و لم یَهْتَمُّ بِاُمورِ الْمُسْلِمینَ فَلَیْسَ مِنْهُمْ وَ مَنْ سَمِعَ رَجُلاً یُنادى یا لِلْمُسْلِمینَ فَلَمْ یُجِبْهُ فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ] ’’جو اپنے دن کی شروعات تو کرے لیکن مسلمانوں کے امور کے لیئے اہتمام نہ کرے تو وہ ان (مسلمان) میں سے نہیں ہے اور جو (مسلمان)کسی کی  مدد کی آواز کو سنے اور اسکی مدد نہ کرے تو وہ مسلمان نہیں ہے‘‘ (1)
ایسا ہی کچھ چند روز پہلے ہوا اور میرے دوست کے تعجب کی انتہا نہیں رہی کہ جب  انکو یہ معلوم ہوا کہ دنیا میں ’’عالمی شیعہ دن‘‘ (International Shia Day) بھی منایا جانے لگا ہے۔ میرے یہ فاضل دوست بظاہر دنیا کے حالات سے بخوبی با خبر رہنے والے اشخاص میں سے ہیں لیکن جب انکو اس بات کی اطلاع نہیں تو بےخبر افراد سے کیا امید۔ یہ بھی ایک المیہ ہے۔
لھذا ضرورت کو دیکھتے  ہوئے یہ خیال آیا کہ اس دن کے بارے میں کچھ مختصر تعارف کے طور پر تحریر کیا جائے تاکہ امت مسلمہ بالخصوص شیعوں کے درمیان بیداری کا سامان فراہم کرنے میں ہاتھ بٹایا جا سکے۔

’’عالمی شیعہ دن‘‘ کی تاریخ:
’عالمی شیعہ دن‘ کی شروعات 15 جون سن ۲۰۱۵ میں ہوئی اور دنیا بھر میں شیعوں کے خلاف  ہو رہے مظالم کو برملا کرنے کے لیئے اور پوری دنیا میں بیداری بھیلانے کے لیئے اس تحریک کو شروع کیا گیا۔ اس دن  پہلی بار عالمی سطح پر ’Shia Rights Watch‘ نامی تنظیم(2)  کی جانب سے  عراق میں 1700 شیعہ فوجیوں کو ناحق شہید کیئے جانے پر اعتراض کیاگیا۔ یہ ناگوار حادثہ 2014 میں ہوا تھا اور  کیمپ اسپیچر (Camp Speicher) (3)حادثے کے نام سے معروف ہوا تھا، صدّام کے مظالم کے بعد عراق میں یہ حادثہ فرقہ وارانہ  تشدد کی بہت بڑی اور دردناک مثال بنا۔ اس حدشے میں دہشتگردوں  نے ۳۰۰۰  گرفتار عراقی فوجی سپاہیوں میں سے ۱۷۰۰ شیعہ سپاہیوں کو الگ کر کے گولیوں سے چھلنی کردیا اور باقی ۱۳۰۰کو جانے دیا۔(4)

’عالمی شیعہ دن ‘‘ ایک عالمی تحریک:
اس مہم کی شروعات عوامی سطح پر ہوئی تھی اور امریکہ کے شہر واشنگٹن،ڈی۔سی  میں مختف رضاکاروں نے حصہ لے کر لوگوں کے درمیان ۵۵۰ گلاب کے پھول تقسیم کیئے تھے،یہ ۵۵۰ گلاب کے پھول ان ۵۵۰ بحرینی بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی یاد میں تھے کہ جو ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں بحرینی قید خانوں میں ڈال دیئے گئے تھے۔ اس مہم کو لوگوں نے کثیر تعداد میں انٹرنٹ پر سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کیا، گلاب کے پھول دینے والوں اور لینے والوں، سب نے اپنی اپنی تصویریں شیئر کیں اور اس طرح گزشتہ سال اس مہم کو فروغ ملا۔
یہ مہم آج بھی جاری ہے اور  612ShiaDay#کے ہیشٹیگ کے ذریعہ فالو کی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیئے اس تحریک کی سایٹ کی طرف رجوع کریں http://internationalshiaday.com

سال جاری میں ’’عالمی شیعہ دن ‘‘ کی مہم:
ہر سال ۱۲ جون کو  SRW تنظیم(5) مختلف  ان جی او ( تنظیموں) کے ساتھ مل کر کسی نہ کسی تشدد کے متاثریں کے اعزاز میں مہم چلاتی ہے۔ ۲۰۱۵ میں کیمپ اسپیچر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا اور اس سال ۱۲ جون ۲۰۱۶ مین یہ دن  نائیجیریہ کے شہداء کے اعراز میں منایا جائے گا کہ جنکو نائیجیرین فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔

گزارش:
ہم ایسے زمانے میں زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں انسان کے خون کی قیمت بہت سستی ہو چکی ہے۔ مسلمان، ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں، شیعہ آپس میں اختلافات اور دشمنیوں میں الجھے ہوئے ہیں اور ان سب کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے حالات سے ناواقف ہیں۔ ان اختلافات کو کسی حد تک بیداری کے ذریعہ ختم کیا جا سکتا ہے۔
تو  آئیے کچھ ایسا کریں کہ امت مسلمہ بالخصوص عالم تشیع میں بیداری پھیل جائے، آپسی اختلافات ختم کرکے مشترکہ دشمنکے خلاف کمر بستہ ہو جائیں، پرچم اسلام کی سربلندی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیئے  مناسب حالات فراہم کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:
(1)کافى، ج 2، ص 164، ح 5
(2) www.shiarightswatch.org
(3) عراقی فوجی اڈّا جو پہلے امریکی فوج استعمال کرتی تھی۔
(4)http://internationalshiaday.com
(5)Shia Rights Watch

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34